150

آج کے دن دنیا میں کیا کیا ہوا اور کیسے ہوا اس نے کیا

لاہور(ویب ڈیسک رٹ نیوز)آج کے دن 2012کو ناروے کے شہر اوسلومیں اینڈرس بیہرنگ نامی شخص کو 21سال قید کی سزا سنائی گئی، اس شخص پر الزا م تھا کہ انتہاپسند نے اوسلو میں کار بم دھماکے کے ذریعے یوٹیا جزیرے پر نوجوانوں کے کیمپ میں 77 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، کیمپ میں زیادہ جن میں زیادہ تر نوعمر تھے۔ مقدمے کی سماعت سے پہلے انتہا پسند شخص کی ذہنی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات کے بعد، اسے 21 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
16اپریل 2003کو یورپین یونین میں مزید 10ممالک نے شمولیت اختیارکرنے کے معاہدے پر دستخط کیے، اس معاہدے کو ”ٹریٹی آف اکسیشن“کے نام سے جانا جاتا ہے،معاہدے پر یورپین یونین کے ممالک اور شامل ہونے والے نئے ممالک نے دستخط کیے۔ نئے شامل ہونے والے ممالک میں ہنگری، مالٹااور پولینڈبھی شامل ہیں۔معاہدے پر دستخط2003میں ہوئے لیکن اس پر عمل درآمد یکم مئی 2004سے ہوا۔
آج ہی کے دن 1917کو انقلابی بالشویک پارٹی کے رہنما ولادیمیر لینن ایک دہائی کی جلاوطنی کے بعد روسی انقلاب کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے پیٹرو گراڈ(سینٹ پیٹرزبرگ) واپس آئے۔میولادیمیر لینن1870 میں پیدا ہوئے، لینن انقلابی مقصد کی طرف 1877میں راغب ہوئے جب ان کے بھائی کو الیگزینڈر سوئم کے قتل کی سازش کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔لینن نے 1895 میں دارالحکومت میں مارکسی گروپوں کو ”یونین فار دی سٹرگل فار دی لبریشن آف دی ورکنگ کلاس” میں منظم کرنے میں مدد کی، جس نے محنت کشوں کو مارکسی مقصد میں شامل کرنے کی کوشش کی۔ دسمبر 1895 میں، لینن اور یونین کے دیگر رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ لینن کو ایک سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا اور پھر تین سال کے لیے سائبیریا جلاوطن کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں