چیچہ وطنی سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کی کال پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پیلس چوک چیچہ وطنی میں اجتماعی مظاہرہ کیا گیا

خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے جہاں ہمارے نمائندے محمد عمران کھوکھر کی رپورٹ کے مطابق چیچہ وطنی سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کی کال پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پیلس چوک چیچہ وطنی میں اجتماعی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت رائے محمد اقبال خاں کر رہے تھے۔ اس احتجاج کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ اس احتجاج میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ کارکنوں نے ھاتھوں میں پینا فلکس اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ کارکنوں نے امریکہ کے خلاف نعرہ بازی اور لیڈران نے کارکنوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر رائے محمد اقبال خاں، سردار وحید اصغر ڈوگر، رانا محمد اجمل خاں، چوھدری عمران کمبوہ، راو محمد اسلم خاں، شریف منہاس خاں، ملک اصغر گلزار، ملک نعیم حسن جکھڑ، اور رانا جواد خاں ایڈووکیٹ نے تقاریر بھی کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں