86

حاجی اور باجی کے حلقہ میں معصوم بچوں کے ساتھ ظلم کی انتہا بجلی کے بغیر تعلیم حاصل کرنے کے لئے مجبور

حاجی اور باجی کے حلقہ میں معصوم بچوں کے ساتھ ظلم کی انتہا بجلی کے بغیر تعلیم حاصل کرنے کے لئے مجبور


منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں رکھ بلوچ خورد میں بچوں کے سکول جس کا افتتاح ایم پی اے محترمہ حمیدہ وحیدالدین نے 5 سال پہلے کیا تھا.
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز )اس دور میں بھی دنیا فائیو جی تک پہنچ گئی ہے لیکن حاجی اور باجی کا حلقہ آج بھی انسانی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے کوئی جاپان سے ان غریبوں کے نام پر لوٹ رہا ہے تو کوئی سڑکوں اور اور ترقیاتی کاموں میں چونا لگا رہا ہے رکھ بلوچ گاوں میں آج بھی سکول میں بجلی نہیں ہے رٹ نیوز ٹیم کی رسرچ کے مطابق اس سکول میں تقریباً 200 بچے زیرِ تعلیم ہیں جو علاقے میں اور کوئی سکول نہ ہونے کی وجہ سے سخت گرمی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں. گاؤں کے لوگوں کئی بار ایم این اے حاجی امتیاز چوہدری اور ایم پی اے محترمہ حمیدہ وحیدالدین کے پاس درخواست کرنے گئے ہیں. دونوں ممبران اسمبلی نے صرف جھوٹے وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا رٹ نیوز نیٹورک کا حکومت وقت سے مطالبہ ہے گورنمنٹ پرائمری سکول رکھ بلوچ خورد میں جلد سے جلد بجلی کا کنکشن لگوایا جائے تا کہ بچے آرام و سکون سے تعلیم حاصل کر سکیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں