80

رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ آتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے شروع ہوتے ہی گراں فروش اور ذخیرہ اندوز ذائد منافع کمانے والے متحرک ہو گئے

رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ آتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے شروع ہوتے ہی گراں فروش اور ذخیرہ اندوز ذائد منافع کمانے والے متحرک ہو گئے
چنی گوٹھ بہاولپور(ایم فہیم ہاشمی رٹ نیوز)
رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ آتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے شروع ہوتے ہی گراں فروش اور ذخیرہ اندوز ذائد منافع کمانے والے متحرک ہو گئے،
ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہیں جس کی وجہ سے نرخ نامہ جاری نہ ہو سکا اور دوکاندار من مانی قیمت پر اشیاء فروخت کرنے میں مصروف ہیں تفصیلات کے مطابق رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی چنی گوٹھ میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے اور گراں فروش خریداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی گراں فروش اور ذخیرہ اندوز متحرک ہو گئے اور خریدار گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے افسران اپنے ایئرکنڈیشن دفتروں میں صرف اجلاسوں تک محدود ہیں رمضان کا مہینہ تو شروع ہو گیا ہے لیکن پرائس کنٹرول کمیٹی تاحال غیر فعال ہے جس کی وجہ سے نرخ نامہ جاری نہ ہو سکا اور سبزی، فروٹ، روز مررہ استعمال کی اشیاء اور دیگر دوکاندار بغیر نرخ نامے کے اپنی من مانی قیمت پر اشیاء فروخت کرنے اور خریداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں شہری حلقوں نے ذمہ دار متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روز مرہ استعمال کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات کر کے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں