77

محکمہ بہبود آبادی ضلع بہاولپور کی جانب سے بہاولپور آفس میں ایک سیمینار ماں کے دودھ کی اہمیت کے حوالے سے منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور فلاحی انچارجز نے شرکت کی

محکمہ بہبود آبادی ضلع بہاولپور کی جانب سے بہاولپور آفس میں ایک سیمینار ماں کے دودھ کی اہمیت کے حوالے سے منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور فلاحی انچارجز نے شرکت کی
چنی گوٹھ بہاولپور(ایم فہیم ہاشمی رٹ نیوز)محکمہ بہبود آبادی ضلع بہاولپور کی جانب سے بہاولپور آفس میں ایک سیمینار ماں کے دودھ کی اہمیت کے حوالے سے منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور فلاحی انچارجز نے شرکت کی
سیمینار سے خطاب میں ڈاکٹر حفصہ رحمان ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسر ٹیکنیکل بہاولپور نے بتایا کہ ماں کا دودھ بچے کے لیے ایک مکمل غذا ہے کہ بارے میں بتایا ڈاکٹر امبرین شاہد ویمن میڈیکل افسر خیر پور ٹامیوالی نے کہا کہ ماں اپنے بچے کو دو سال تک اپنا دودھ پلا یں اس سے بچوں کی پیداس میں بھی قدرتی طور پر وقفہ ہوتا ہے اور دونوں کی صحت بھی بہتر ہو گی سیمینار سے خطاب میں میاں محمّد ادریس ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افسر سی اینڈ ٹی بہاولپور نے اسلامی تعلیمات کی روشنی اور قرآن پاک اور حدیث مبارک کے حوالے سے دودھ پلانے کی اہمیت کو اجاگر کیا اس موقع پر رانا محمّد عمران ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افسر بہاولپور نے بھی ماں اور بچے کی صحت اور ماں کے دودھ کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور ملازمین کو تاقید کی کے وه اپنے اپنے سینٹر میں انے والے كلاینٹس کو زیادہ سے زیادہ ماں کے دودھ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فرا ہم کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں