75

ماہ مقدس کی آمد کے ساتھ ہی پیشہ ور بھکاریوں نے شہر پر یلغار کر دی ہے ،اور مذکورہ بھکاریوں نے خدا کے واسطے دے کر زکواة، فطرانہ، صدقہ و خیرات کے نام پر شہریوں کے ناک میں دم کر دیا ہے

ماہ مقدس کی آمد کے ساتھ ہی پیشہ ور بھکاریوں نے شہر پر یلغار کر دی ہے ،اور مذکورہ بھکاریوں نے خدا کے واسطے دے کر زکواة، فطرانہ، صدقہ و خیرات کے نام پر شہریوں کے ناک میں دم کر دیا ہے
چنی گوٹھ بہاولپور (ایم فہیم ہاشمی رٹ نیوز)ماہ مقدس کی آمد کے ساتھ ہی پیشہ ور بھکاریوں نے شہر پر یلغار کر دی ہے ،اور مذکورہ بھکاریوں نے خدا کے واسطے دے کر زکواة، فطرانہ، صدقہ و خیرات کے نام پر شہریوں کے ناک میں دم کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق چنی گوٹھ طاہروالی و نواح میؑ میں ہر طرف نوجوان لڑکیاں اور خواتین ضعیف اور جعلی معذور افرادکے ہاتھ پکڑے بھکاریوں کی آڑ میں عوام کے لیے درد سر بن گئے ہیں سینکڑوں کی تعداد میں غیر ریاستی نوجوان لڑکیاں اور ان کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر بھکاریوں کے روپ میں شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے،کاروباری مراکز ہوں یا مساجد کے گیٹ ہوں لوگ ٹولوں کی شکل میں کھڑے ہو جاتے ہیں ،جبکہ رہائشی علاقوں میں ان کی کاروائیاں مزید بڑھ گئی ہیں ، نوجوان لڑکیاں دروازوں پر دستک دے کر بھیک مانگنے کی آڑ میں چوری چکاروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ، عوامی حلقوں کا کہنا ہے پولیس سمیت کسی بھی ادارے نے پیشہ ور بھکاریوں کے سدباب کے لیے کوئی انتظام نہ کیا ہے ، شہری حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ان غیر ریاستی افرادکے خلاف آپریشن موثر انداز میں شروع کیا جائے ، تاکہ کاروباری افراد پیشہ وربھکاریوں کے ہاتھوں لٹنے سے بچ سکیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں