70

احساس کفالت سنٹر چنی گوٹھ میں ریٹیلرز اور پرنسپل کی من مانیوں عروج پر فی بینفشریز 100روپے تک کٹوتی عوامی شکایت پر میڈیا نمائندگان کاسنٹرمیں داخلہ بند اصلاح کا مطالبہ

احساس کفالت سنٹر چنی گوٹھ میں ریٹیلرز اور پرنسپل کی من مانیوں عروج پر فی بینفشریز 100روپے تک کٹوتی عوامی شکایت پر میڈیا نمائندگان کاسنٹرمیں داخلہ بند اصلاح کا مطالبہ
چنی گوٹھ بہاولپور(ایم فہیم ہاشمی رٹ نیوز)احساس کفالت سنٹر چنی گوٹھ میں ریٹیلرز اور پرنسپل کی من مانیوں عروج پر فی بینفشریز 100روپے تک کٹوتی عوامی شکایت پر میڈیا نمائندگان کاسنٹرمیں داخلہ بند اصلاح کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق احساس کفالت سنٹر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چنی گوٹھ میں پرنسپل اور ریٹیلرز کی منمانیاں عروج پرصبح 8بجے سے خواتین سنٹر کےگیٹ پر آجاتی ہیں جبکہ سنٹر کاگیٹ گیارہ بجے کھولا جاتا ہے جونہی بینفشریز داخل ہوتی ہیں گیٹ بند کردیا جاتا ہے اور بعد میں آنے والی خواتین کو ایک سے دوسرے گیٹ تک شٹل کاک بنادیا جاتاہے حلانکہ ضعیف اور معزور عورتوں کو بھی کئی کئی گھنٹے دھوپ میں کھڑا کیاجاتا ہے سنڑ میں چھاؤں کا کوئی بندبست نہیں ریٹیلرز کا اپنی دوکانوں پر فی کس 500سے1000روپے تک جمع کرانے والی خواتین کا آئی ڈی کارڈ واٹس ایپ کردیا جاتا ہے اور انہیں کی رقم نکالی جاتی ہے جبکہ پیسے نہ دینے والوں کو فنگر نہ لگنے کے نام پر کئی کئی چکر لگوائے جانے لگے اس کے ساتھ ساتھ 14000کے ساتھ ملنے والے وسیلہ تعلیم کے پیسے بھی خود نکال لئے جاتے ہیں اور رسید بھی نہیں دی جاتی اس بابت بینفشریز کی شکایت پر میڈیا نمائندگان نے پرنسپل اور ریٹیلرز کا موقف لینا چاہا تو پرنسپل نے کہا کہ یہاں پر میڈیا نمائندگان کا داخلہ بند ہے آپ اندر نہیں آ سکتے بینفشریز صغراں مائی،تسلیم بی بی،حاجراں مائی،شادو بی بی،ثمینہ بی بی ودیگر نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر احساس کفالت احمد پور شرقیہ ،ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں