127

تمام سرکاری و غیر سرکاری کمیٹیوں میں من پسند لوگوں کو بلانا اور مرضی کے فیصلے کرنا عوام کے ساتھ مزاق ہے صدر انجمن تاجران مرزا عبدالمجید

تمام سرکاری و غیر سرکاری کمیٹیوں میں من پسند لوگوں کو بلانا اور مرضی کے فیصلے کرنا عوام کے ساتھ مزاق ہے صدر انجمن تاجران مرزا عبدالمجید
ڈی سی آفس کی تمام کمیٹیوں میں ان لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے جو کرپشن چھپانے میں ساتھ دیتے ہیں اور اعلی حکام کو چونا لگانے میں مدد فراہم کرتے ہیں
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز ) تمام سرکاری و غیر سرکاری کمیٹیوں میں عرصہ دراز سے بیٹھے ہوئے لوگ سرکار کی کرپشن چھپانے میں مدد کرتے ہیں من پسند تاجر اور صحافیوں کو بلا کر ان کے ساتھ مل کر ایسے فیصلے کر دیے جاتے ہیں جن کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ فیصلے اور کمیٹی عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب ہوتیں ہیں نا ہو سکتی ان کمیٹیوں میں ان لوگوں کو بٹھایا جاتا ہے ضلعی سرکار کے تلوے چاٹتے ہیں ایسے صحافی اور تاجر جو ہر وقت ڈی سی آفس اور ڈی پی او دفتر کے باہر بیٹھے رہتے ہیں وہ کبھی بھی عوام کی ترجمانی نہیں کرسکتے عوام کی ترجمانی اور حق سچ بولنے والوں کو جب تک ان کمیٹیوں میں شامل نہیں کیا جائے گا تب تک عوام کو ریلیف دینا ممکن نہیں ڈی سی منڈی بہاوالدین کو جلد ایکشن لینا چاہیے اور کمیٹیوں کو ختم کرکے نئی کمیٹیوں انصافیوں اور تاجروں اور ترقی کے ان لوگوں کو شامل کرنا چاہیے جو سرکار کے سامنے سچ بول سکے اور غلط فیصلوں پر تنقید کر سکیں درباری صحافیوں اور تاجروں کو ڈی سی او ڈی پی او دفتر سے دور کر کے اچھے نتائج لیے جا سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں