90

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کاماھانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کاماھانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق:
*رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم کانفرنس ہال میں ماھانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔*
*میٹنگ میں جملہ DSP,s ضلع ہذا، جملہ SHO,s ضلع ہذا اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس نے شرکت کی۔*
*میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مکمل سال 2021ءاور 2022ء کے سنگین نوعیت (قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی، سرقہ، سرقہ وہیکلز، سرقہ عام اور نقب زنی) میں DSPs اور SHO,s ضلع ہذا سے فرداً فرداً بریفنگ لی اور اس بابت افسران کی کارکردگی کو چیک کیا اور مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔*
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران اورسابقہ ریکارڈ یافتگان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کو جلد سے جلد یکسو کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔*
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری، اسلحہ، منشیات، جواء، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کریں اور اس بابت اپنی ہفتہ واری رپورٹ سے آگاہ کریں۔*
*انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید سائنٹیفک طریقوں، کمیونٹی پالیسنگ، پولیس پریکٹیکل ورک، ہیومن ریسورس اور انفارمشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام الناس میں تحفظ کی فضاء کو برقرار رکھا جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے DSP,s اور SHO,s ضلع ہذا کو لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے اور فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات کی تاکہ ضلع ہذا میں کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔*
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ تھانہ جات / چوکیات میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں۔*

*24-03-2022*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں