253

ڈی سی کی ناک کے نیچے گولڈن گیٹ سٹی پابندی کے باوجود تشہیر بھی کی جارہی ہے پلاٹوں کی خرید و فروخت بھی ہو رہی ہے

ڈی سی کی ناک کے نیچے گولڈن گیٹ سٹی پابندی کے باوجود تشہیر بھی کی جارہی ہے پلاٹوں کی خرید و فروخت بھی ہو رہی ہے
گولڈن گیٹ سٹی سمیت گیارہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے چیف سیکرٹری ڈسٹرکٹ کونسل نے اے ڈی سی آر کو لیٹر جاری کر دیا جس کے مطابق ان ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جسٹری انتقال پلاٹنگ اور خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہے سرکار کی جانب سے زرعی زمینوں پر ہوسنگ سکیم سوسائٹی بنانے پر مکمل پابندی عائد ہے لیکن لینڈ مافیا نے ملی بھگت کر کے سابقہ ڈی سی منڈی بہاؤالدین کو کروڑوں کی گاڑیاں اور مراعات دے کر زرعی زمینوں ٹاؤن اور ہاؤسنگ سوسائٹیاں شروع کروا دیں اب موجودہ ڈی سی منڈی بہاوالدین بھی ان سوسائٹیوں کو نہیں روک سکے اور گورنمنٹ کی رٹ قائم کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں کرپٹ افسران نے تمام ٹاؤن اور سوسائٹیوں میں اپنے پلاٹ لے رکھے ہیں اور وہ کئی سوسائٹیوں میں تو وڈے حصہ دار بھی ہیں ان غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے سہولت کار میونسپل کمیٹی کے نقشہ انجینئرنگ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ کونسل کے کچھ لوگ بھی ملوث ہیں ان کی دیدہ دلیری دیکھیں حکومت آکی پابندی کے باوجود خریدوفروخت تشہیری مہم اور غیر شرعی پروگرام بھی ہو رہے ہیں کالے دھن کو سفید دھن کرنے میں میں ان ٹاؤن اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا بڑا ہاتھ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں