90

منڈی بہاوالدین سے پاہڑیانوالی گیپکو واپڈا سب ڈویژن کی ہٹ دھرمی عروج پر، بجلی کی ننگی تاریں موت کامنظر پیش کرنے لگیں

علاقائی نیوز میں سب سے پہلے خبر شامل کرتے ہیں منڈی بہاوالدین سے
پاہڑیانوالی گیپکو واپڈا سب ڈویژن کی ہٹ دھرمی عروج پر، بجلی کی ننگی تاریں موت کامنظر پیش کرنے لگیں


پاہڑیانوالی شہرکا محلہ قاسم آباد گلی نمبر3 اتفاق پلازہ کے بیک سائیڈ پر گلی میں بجلی کی ننگی تاریں موت کا منظر پیش کرنے لگیں اہل محلہ نے کئی بار واپڈا کے آفس میں جاکر نشان دہی کی لیکن واپڈا کے کسی بھی اہلکار کے کانوں کان جوں تک نہیں رینگی اگر خدانخواستہ کسی کی قیمتی جان کاضیاع ہوگیا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا…؟
کیا یہ ذمہ داری واپڈا کی ہے یاکسی اور کی… ؟
کب تک ایسے ہی ننگی تاریں لٹکی رہیں گی…. ؟
کب تک ایسے ہی کسی نہ کسی کی جان کو خطرہ رہےگا… ؟
اہل محلہ کی حکام بالاسے پرزور اپیل ہے واپڈا کیخلاف فوری نوٹس لیں اور گلی میں لٹکی بجلی کی ننگی تاروں سے جھٹکارا دلایاجائے تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہوسکے
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں رٹ نیوز ڈاٹ کام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں