152

ایف آئی اے کی ٹیم نے نوبل ایکسچینج گلبرگ اشرفی ٹاور پر چھاپہ مار کر2سے اڑھائی کروڑ کی غیر ملکی وپاکستانی کرنسی برآمد کرلی

لاہور(آئن لائن)ایف آئی اے کی ٹیم نے نوبل ایکسچینج گلبرگ اشرفی ٹاور پر چھاپہ مار کر2سے اڑھائی کروڑ کی غیر ملکی وپاکستانی کرنسی برآمد کرلی،ملزمان اعجاز اور میاں منور نے اپنے بیٹوں سلمان ،رضوان اور عثمان کے ساتھ مل کرغیر قانونی حوالہ ہنڈی کا کاروبار کررہے تھے،جبکہ شیئر ہولڈرز میاں شبیر اور عاصم بھٹی نے ایف آئی اے گوجرانوالہ کو 21-11-2021کو ملزمان کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی۔میاں شبیر اور عاصم بھٹی نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا تھا کہ ملزمان ہمارے نام سے غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں جن کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ،ہمارا اِس غیر قانونی کاروبار سے کوئی تعلق نہیں،شیئر ہولڈرز میاں شبیر اور عاصم بھٹی کی جانب سے ملزمان اعجاز احمد وغیرہ سے کمپنی کا قبضہ چھڑانے کی استدعا کی گئی تاکہ کسی بھی غیر قانونی کام میں ہمارا نام استعمال نہ کیا جاسکے۔مزید انکشاف ہوا ہے کہ ملزم میاں منور انسانی اسمگلنگ کے ایجنٹس کا بھی سہولت کاربھی ہے جبکہ سلمان منور دبئی سے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کو آپریٹ کرتا ہے۔

لاہور:ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث ملزمان عثمان اور عدیل ایف آئی اے کی حراست میں دوسری جانب برآمد ہونے والی ملک وغیر ملکی کرنسی نمایاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں