70

چوہدری ارقم عباس گوندل کا اپنے دوستوں کے اعزاز میں ڈنر

چوہدری ارقم عباس گوندل کا اپنے دوستوں کے اعزاز میں ڈنر


منڈی بہاؤالدین : معروف بزنس مین و سیاسی رہنما چوہدری ارقم عباس گوندل آف چوٹ دھیراں نے اپنے دوستوں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں پُرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز)ڈنر میں صدر اوورسیز فورم چوہدری محمد ارشد رانجھا ہاشو کا، عزت رسول، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد حسن چوہدری، چوہدری اسد دریانہ، چوہدری حسن دریانہ، معروف ٹک ٹاکر اعتزاز گوندل، حامد مختار، چوہدری صدام گوندل، مبشر وڑائچ، مرزا ظہیر احمد سمیت دیگر دوستوں نے شرکت کی۔
ڈنر جو شام سات بجے شروع ہوا رات 12 بجے تک جاری رہا۔ بارش کے باعث کھانے کا مزا مزید دوبالا ہوگیا جسے تمام شرکاء نے خوب انجوائے کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ارقم عباس گوندل نے کہا کہ انسان کا اصل سرمایہ اسکے مخلص دوست ہوتے ہیں جو برے وقت میں اس کے کام آتے ہیں۔ انسان صرف اور صرف اپنے دوستوں کی بدولت ترقی کرتا ہے، جس کا کوئی دھڑا نہیں وہ آدمی ہی نہیں۔ جسکی مخالفت نہیں وہ منافق ہے انسان کو دھڑے باز ہونا چاہئیے یا دوست ہو یا دشمن، درمیانہ پن منافقت اور ہیجڑا پن ہے۔ دنیا میں جتنی بھی نامور شخصیات گزری ہیں ان میں پہلی خوبی شجاعت ہوتی ہے۔ شجاعت کسی عمل کے ذریعے نہیں بلکہ بذریعہ خون و تربیت ٹرانسفر ہوتی ہے۔
گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے جرمنی میں مقیم ممتاز بزنس مین و سیاسی رہنما چوہدری محمد ارشد رانجھا ہاشو کا آف میانوال رانجھا نے کہا کہ اب محفلوں سے اگر غیبت نکال دی جائے تو صرف خاموشی بچتی ہے۔ غیبت انتہا درجے کا گھٹیا اور غلیظ فعل ہے۔ غیبت حسد اور بغض کی کوکھ سے جنم لیتی ہے۔ حسد نے ہمارے معاشرے میں بے پناہ برائیوں اور ذہنی بیماریوں کو جنم دیا ہے۔ ہم سب کو مل کر غیبت اور حسد کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں