310

چوہدری بلال تارڑ چوہدری افتخار احمد تارڑ چوہدری مختار احمد تارڑ کی جانب سے گھنیاں کیلئے ایمبولینس بطور عطیہ دینے کی تقریب کا انعقاد اوورسیز فورم کی ٹیم کی شرکت

چوہدری بلال تارڑ چوہدری افتخار احمد تارڑ چوہدری مختار احمد تارڑ کی جانب سے گھنیاں کیلئے ایمبولینس بطور عطیہ دینے کی تقریب کا انعقاد اوورسیز فورم کی ٹیم کی شرکت تفصیلات کے مطابق اوورسیز فورم جاپان کے صدر چوہدری بلال تارڑ نے گھنیاں کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے جدید آلات سے لیس ایمبولینس عطیہ کی اس سلسلے میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،اور نوید اشرف ہرل خرم شہزاد عامر عرفان جوئیہ ایگزیکٹو ممبر گھنیاں ویلفئیر فاؤنڈیشن نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا اور گھنیاں ویلفئیر فاؤنڈیشن کے اب تک مکمل کئے جانے والے پروجیکٹ اور آئندہ کے پروجیکٹ کے حوالے سے آگاہ کیا جس کے مہمان خصوصی اوورسیز فورم پاکستان کے لیڈران خصوصاً نصر گوندل ایڈوائزر ٹو چئیرمین ،زاہد تارڈ ممبر ایڈوائزری کونسل، لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ ابو سفیان تارڑ، فیاض کدھر کنوئینر ،حسنین گوندل چیف آرگنائزر سعودی عرب اور ایڈووکیٹ ثناور الہی اسسٹنٹ لیگل ایڈوائزرآصف بشیر بھاگٹ ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی پاکستان پیر سید قیصر شاہ گجن شریف صفدر اقبال ورک سیکرٹری انفارمیشن پھالیہ پریس کلب نے شرکت کی.
اس موقع پر عمائدین علاقہ کی ایک بڑی تعدادنے بھی شرکت کی تقریب کاآغاز رب کائینات کے بابرکت نام اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا اس موقع پر آبو سفیان تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ انسانیت کی خدمت ہم سب کی اولین ترجیحات میں‌ سے ہونی چاہیئے چئیرمن اوورسیز فورم چوہدری شاہد رضا رانجھا کی زیرِ سرپرستی اوورسیز فورم پاکستان معاشرے میں بلا تفریق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت میں کوشاں ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں چئیرمن اوورسیز فورم کی جانب سے صدر اوورسیز فورم جاپان چوہدری بلال تارڑ کونیک امورکی انجام دہی پرتہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جہنوں نے گھنیاں کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے جدید آلات سے لیس ایمبولینس عطیہ کی اس موقع پر اوورسیز فورم جاپان کے صدر چوہدری بلال تارڑ نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کے شکرگزارہیں کہ اس نے نیکی کے اس کام کے لیئے ہمیں خدمت کاموقع دیا
[16/02, 17:47] Safdar Virk: پھالیہ ( صفدراقبال ورک سے ) اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ھنجرا ان ایکشن تحصیل پھالیہ کے متعدد پیٹرول پمپ اور بھٹہ خشتہ چیک کیے جن میں گو پٹرولیم غزالی پل کو پچاس ہزار روپےدریانہ پٹرولیم گھنیاں روڑکو تیس ہزار روپے اسی طرح گجن چوک پٹرول پمپ کو چیک کیا اوراوگرا سے زائد قیمت تیل فروخت کرنے پر 10000روپےجرمانہ کر کے وارننگ دی ایک بھٹہ کو جدید ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے پر 20000روپے جرمانہ۔ کر کے وارننگ دی اور ایک ایجنسی کوٹ نبی شاہ کو سیل کر دیا اور بٹ خیلہ پٹرولیم اور الخلیل پٹرولیم کو چیک کرکے وارننگ کی اور کہا کہ کسی بھی پٹرول پمپ والوں سے رعایت نہیں برتی جائیگی اور اوگرہ کے جاری کردہ اصول و ضوابط کے عین مطابق چیک کیا جائے گا کسی پمپ کو پیمانہ کم رکھنے کی اجازت نہیں ہے پٹرول میں ملاوٹ کی ہرگز گنجائش نہیں ہے وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پر سختی سے عمل پیراں ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کا ویثرن ہے کہ عوام کو ہر چیز معیاری اور حکومت کے طے کردہ ریٹس پر فراہمی کو یقنی بنایا جائے اوراس اصولوں پر عمل نہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں