تھانہ پھالیہ کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے رہنے کی کوئی جگہ نہیں تھانہ پھالیہ کی حدود میں جرائم پیشہ افراد بیشک کتنے ہی بااثر ہوں ان کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کریں گے

تھانہ پھالیہ کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے رہنے کی کوئی جگہ نہیں تھانہ پھالیہ کی حدود میں جرائم پیشہ افراد بیشک کتنے ہی بااثر ہوں ان کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کریں گے

آج سے ٹائیگر گشت کی تعداد کو بڑھا دیا گیا ہے جو رات 10 بجے تک گشت پر معمور رہیں گے اور لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا کل سے پھالیہ شہر اور تھانہ پھالیہ کی حدود میں کوئ بھی اپلائیڈ فار موٹرسائیکل نظر آیا تو قانون حرکت میں آئے گا اور موٹر سائیکل ضبط کر لیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے انشاء اللہ پوری ایمانداری سے کوشش کروں گا عوام کے مسائل میرٹ اور ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں تھانہ پھالیہ میں سائلین کے لئے میں ہر وقت حاضر ہوں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں کسی سفارش کی کوئ ضرورت نہیں اس کے علاؤہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ جرائم میں ملوث لوگوں کی نشاندھی کرے آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اس کے علاوہ انشاء اللہ انجمن تاجران کے ساتھ مل کر پھالیہ بازار میں سیکورٹی گارڈ کی تعداد کو بڑھایا جائے گا اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے اس کے علاؤہ پھالیہ شہر گردونواح میں کل سے ناکوں کے ساتھ ساتھ پولیس جدید طریقہ کار کے ساتھ ہر آنے جانے والے شخص کی تلاشی کے ساتھ ساتھ مشکوک شخص پر نظر رکھے گی مجرم کتنے ہی ہوشیار ہوں اب پھالیہ پولیس کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے اور ان کو گرفتار کرکے حوالات میں ڈالیں گے پھالیہ شہر میں امن وامان قائم رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے اور انشاء اللہ یہ زمہ داری نبھانے کی بھر پور کوشش کروں گا ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او چوہدری عبدالرحمن گجر ڈوگہ نے پاک 22نیوزکے چیف ایگزیکٹو صفدر اقبال ورک محمد وعثمان بھٹی نمائندہ خصوصی اور محمد شہباز گوندل رہنماپاکستان مسلم لیگ ق کے ساتھ تعارفی ملاقات میں کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں