156

سُنی علماء کونسل منڈی بہاءالدین کی ضلعی کابینہ و علماء نے متفقہ فیصلہ کے بعد راوُ اشرف حُسینی کا نام ضلع چیئرمین کے لئے منتخب کر دیا

سُنی علماء کونسل منڈی بہاءالدین کی ضلعی کابینہ و علماء نے متفقہ فیصلہ کے بعد راوُ اشرف حُسینی کا نام ضلع چیئرمین کے لئے منتخب کر دیا
سُنی علماء کونسل منڈی بہاءالدین کی ضلعی کابینہ و علماء نے متفقہ فیصلہ کے بعد راوُ اشرف حُسینی کا نام ضلع چیئرمین کے لئے منتخب کر دیا اور ضلع کی تینوں تحصیلوں میں سے ڈپٹی چیئرمین اور پورے ضلع میں مکمل پینلز بنانے کے مکمل اختیارات بھی دے دیئے بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے سُنی علماء کونسل منڈی بہاءالدین کا بہت بڑا اکٹھ بوسال حُسینی پبلک سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس اکٹھ کی صدارت ضلعی صدر سُنی علماء کونسل منڈی بہاءالدین راوُ اشرف حُسینی نے کی انہوں ضلع بھر کے عمائدین سے کہا کہ ضلع بھر میں ہم ایک نمایاں ووٹ بنک رکھتے ہیں پورے ضلع میں کوئی ایسا گاوں یا شہر نہیں ہے جہاں پر ہماری جماعت کے یونٹس ورکر اور کارکن موجود نہ ہوں ہر الیکشن میں ہم مختلف سیاستدانوں کی حمایت کرتے ہیں اس دفعہ ہم اپنا ووٹ بنک ایک جگہ یکجا کریں گے اور اپنے جماعتی کارکنان عزیز دوست اور اپنے چاہنے والوں کے ذاتی اور جماعتی کام پہلے بھی ہم خود کرتے تھے اور آئندہ بھی ہم ہی کریں گے انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ضلع سے آئے تمام ذمہ داران ورکرز اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا میں آپ سب کو یہ یقین دہانی کرواتا ہوں کہ پہلے کی طرح آئندہ بھی اپنی پوری کوشش کروں گا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتروں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ہم آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پورے ضلع سے اپنے عزیز دوست رشتہ دار اور اپنے جماعتی ووٹرز کو یکجا کرنے کیلئے خود میدان عمل میں آئیں گے اور الیکشن لڑیں گے اور جماعت کو ملک پاکستان کے اندر مثبت انداز میں رہتے ہوئے قائد اہلسنت مولانا محمد احمد لدھیانوی غازی اسلام فخر اہلسنت غازی اورنگزیب فاروقی اور قائد پنجاب مولانا اشرف طاہر کی امن پالیسی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں