106

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے ایم پی اے گلریز افضل چن کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال اور مختلف ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے ایم پی اے گلریز افضل چن کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال اور مختلف ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا

،

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے ایم پی اے گلریز افضل چن کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ہسپتال میں فارمیسی سمیت میل فی میل وارڈز، کورونا ویکسی نیشن سنٹر، ڈسپنسری،میڈیکل ایمرجنسی، سرجیکل ایمرجنسی، خدمت مرکز اور دیگر شعبوں کے علاوہ صفائی ستھرائی کا بغورجائزہ لیا۔انہوں نے میل وارڈ میں بچوں اور بڑے مریضوں کی موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے چلڈرن وارڈ کو فعال کرنے اور بخار اور مشتبہ مریضوں کے فوری طور پر کورونا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے ایم پی اے کے ہمراہ رتووال میں نئے بننے والے ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اس ہسپتال کے بننے سے آس پاس کے تین گاﺅں کی عوام کو طبی سہولیات کی بہترین اور بر وقت فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے اے سی کمپلیکس، ساہنا بازارکا دورہ کیا اور جیہ میں بننے والی روڈ کی کوالٹی اور سائز کو چیک کیا۔انہوں نے روڈ پر پلیوں کے لیول کو برابر کرنے اور مین ہولز کے ڈھکن کور کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کنسلٹنٹ سے رائے لے کر روڈ کی سیمپلنگ کروانے کا بھی حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کی تجویز کردہ ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جا رہے ہیں ۔ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں جاری منصوبوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں انشاءاللہ مفاد عامہ پر مبنی ترقیاتی منصوبہ جات حکومتی گائیڈ لائن اور ٹائم لائن میں پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں