تھانہ پاہڑیانوالی وزٹ ایس ایچ او معطل تبدیل لائن محرر کو شوکاز نوٹس جاری

تھانہ پاہڑیانوالی وزٹ ایس ایچ او معطل تبدیل لائن محرر کو شوکاز نوٹس جاری
ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا
نے تھانہ پاہڑیانوا لی کا دورہ کیا اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا، انہوں نے ایس ایچ او تھانہ پاہڑ یانوالی سب انسپکٹر مجاہد فاروق کو
آئی جی صاحب
کی ہدائیت پر عمل نہ کرنے،9پراپر ٹی کیسز میں درخواست پر ایف آئ آر کا اندراج نہ ہونے،بیٹ بکس،ہسڑی شیٹ نامکمل،POS ٹارگٹ نا مکمل،سنگین مقدمہ اس ماہ ٹریس نہ ہونے، نہ ہی کوئی گینگ پکڑنے پر تھانہ کی ناقص صفائی اور بایو میٹرک حاضری مکمل نہ ہونے پر معطل کر کے تبدیل لائن کر دیا
علاوہ ازیں محرر کو ناقص صفائی اور ریکارڈ نامکمل ہونے پر شو کاز نو ٹس جاری کر دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگراکا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس پنجاب کی سربراہی میں پولیس کے نظام کو عوام دوست بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں، اور محکمہ پولیس کو انتہائی باریک بینی کے ساتھ واچ کیا جا رہا ہے تاکہ مظلوم عوام اور سائلین کی داد رسی کو یقینی بنایا جاسکے، ڈی پی او انور سعید کنگرا

نے کہا کہ تھانہ میں آفسران کو پالیسی اور رولز کو فالو کرنا ہوگا جو ایسا نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا جبکہ محکمہ میں اچھی کارکردگی اور شہرت کے حامل افسران و ملازمین محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہوں گے انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ بے جا تعریف کی بجائے انہیں حقائق سے آگاہ رکھیں تاکہ ملکر نظام میں حقیقی تبدیلی کو یقینی بنایا جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں