121

محترمہ حمیدہ وحیدالدین منڈی بہاؤالدین کی حقیقی لیڈر ہیں، خواجہ شبیر احمد

محترمہ حمیدہ وحیدالدین منڈی بہاؤالدین کی حقیقی لیڈر ہیں، خواجہ شبیر احمد
منڈی بہاؤالدین: محترمہ حمیدہ وحیدالدین عوام کے دکھ درد میں بلا تفریق شرکت کرتی ہیں، اسی لئے عوام انھیں مسلسل بیس سال سے منتخب کررہے ہیں ۔ انکی مقبولیت میں کوئی کم نہیں لاسکا۔ ان شاءاللہ اگلے پانچ سال کیلئے بھی وہی ایم پی اے منتخب ہونگی۔ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن محترمہ حمیدہ وحیدالدین کی قیادت میں بھر پور حصہ لے گی اور پچھلے الیکشن کی طرح اس بار بھی کامیابی حاصل کریگی۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی محترمہ حمیدہ وحیدالدین کا ہی نامزد کردہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن خواجہ شبیر احمد نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں کیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں