93

منڈی بہاوالدین:ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ممکنہ پانچویں لہر سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پرعملدرآمد انتہائی ناگزیر ہے

منڈی بہاوالدین:ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ممکنہ پانچویں لہر سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پرعملدرآمد انتہائی ناگزیر ہے کیونکہ صرف احتیاط ہی ہمیں پانچویں لہر سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا وائرس کے مثبت کیسوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چند روز کے دوران کورونا وائرس کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ، اگر کورونا وائرس کی شرح اسی مناسبت سے بڑھتی رہی تو ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن اور پابندیوں سے بچنے کے لیے شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے اور کورونا وائرس کے کیسیز میں اضافے کے پیش نظر تمام شہریوں اور سرکاری ملازمین کو فوری طور پر ویکسین مکمل کروانی چاہیے اور مفت بوسٹر ڈوز کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ماسک کا استعمال ضرور کریں اور حکومتی ہدایت کے مطابق سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں