140

کوشش کریں ایک دوسرے کی زندگی میں آسانیاں پیدا کریں

Feلاکھوں کروڑوں درود آپ پر اور آپ کی آل پر
ہمارے جسم وجان کے مالک رات کو دن اور دن کو رات کی تاریکی میں بدلنے والے تیرے کرم کا شکر ادا کیسے کروں دنیا کی ہر آسائش عطاکی فرمانبردار نیک اور خیال رکھنے والی شریک حیات ملی جس نے آج تک کوئی فرمائش نہیں کی دس سالوں میں ایک دفعہ بھی ناراض نہیں ہوئی میرے جیسے بے ترتیب انسان کے ساتھ خوش ہے میرے جیسے لوگ جن کی زندگی ہر لمحے خطرے میں رہتی ہے آدھی سے زیادہ توانائی اپنی سکیورٹی پر صرف ہوتی ہے محدود سوشل لائف بچوں پر باہر نکلنے پر پابندی ہر وقت آزادانہ گھومنا پھرنا جہاں ممکن نا ہو وہاں پر ایک آزاد خود مختار لینڈ لارڈ پڑھی لکھی کامیاب وکیل کا ایڈجسٹ ہونا عام بات نہیں بہت سارے لوگوں کے لیے حیرت کی بات ہوگی آج بیگم کی طرف سے ڈنر تھا جو ہم نے بہت انجوائے کیا میں نے جیل میں ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ دنیا کے طاقتور ملک امریکہ کا صدر بننے کے لیے ازدواجی جی کا کامیاب ہونا ضروری ہے لیکن ہمارے ہاں سب کچھ آپ کے سامنے ہی ہے موجودہ حالات میں میں کیا کچھ ہو رہا ہے ہے کسی کو کچھ پتہ نہیں اور کب کیا ہو جائے کوئی ذمہ داری لینے کے لئے تیار نہیں پورا ملک کیسے چل رہا ہے یہ اللہ ہی جانتا ہے آپ سب سے سے گزارش اور اپیل ہے کہ آئندہ اپنے انتخاب میں یہ ضرور دیکھیں کہ کوئی اپنے گھر میں یا زاتی زندگی میں کیسا ہے میں اپنے رب کا کیسے شکر ادا کرو کہ ایک بھرپور اور کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہا ہوں اور دعا گو ہوں اللہ تعالیٰ راحیلہ کو لمبی زندگی عطا فرمائے آمین اسے ہر میدان میں کامیاب کرے ہم نے مشہور معروف حیدر پیلس میں کھانا کھایا حیدر پیلس کا سوپ اور سروس کمال ہے چکن جنجر کمال کا ٹیسٹ ہے پانی منرل واٹر aquafina کا تھا جو آج کل دو نمبری چل رہی ہے aquafina کا لیبل ہوتا ہے لیکن پانی عام سادہ لیکن حیدر پیلس میں آپ کو تمام اچھی پراڈکٹ ملیں گی اور ایک خاص بات بچوں کیلئے جھولے بڑی تعداد میں موجود ہیں اور بہترین جگہ ہے پارکنگ وسیع ہے فیملی کے لئے بہترین اور پرسکون ماحول ہے سیکورٹی انتہائی اچھی اور بہترین ہیں شاندار ماحولریٹ مناسب دوسروں سے کم ہیں ہمارے خیال سے منڈی بہاوالدین میں سب سے اچھا حیدر پیلس ہی ہے میں حسب روایت اپنے موضوع سے ہٹ جاتا ہوں بات ہو رہی تھی بیگم اور بچوں کی میں شکر گزار ہوں اپنے رب کا صدقے آلِ محمد کے بیگم بھی کنیز در بتول ملی اور علی علی کرنے والی اور آج بچوں میں سالار حسن پر بہت پیار آیا اور اسی وجہ سے انجوائے کر رہے ہیں اس نے آج پورا کلمہ پڑھا اور یا علی مدد بھی خود کہا میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں بچوں کی تربیت جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کی جائے اور اپنی ساری مصروفیات میں بچوں کو بھی شامل کر لیں کام بھی چلتا رہے گا اور بچے بھی ٹائم نا دینے کا شکوہ نہیں کریں گے اللہ تعالی ہم سب کو ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق دے
کوشش کریں ایک دوسرے کی زندگی میں آسانیاں پیدا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں