99

ڈی پی او منڈی بہاٶالدین نے کرسمس ڈے کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی

ڈی پی او منڈی بہاٶالدین نے کرسمس ڈے کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی عباد ت گاہوں کے گر د نواح آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا جائے گا
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس سردار علی خان کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاٶالدین انور سعید کنگرا نے ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز اور ضلع بھر کے پولیس ملازمان کے ساتھ کرسمس سکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے میٹنگ کی میٹنگ کے دوران ڈی پی او منڈی بہاٶالدین نے کرسمس ڈے کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی عباد ت گاہوں کے گر د نواح آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا جائے گا۔ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کی زیر نگرانی ڈی پی او آفس کنٹرول روم بھی قاٸم کیا جاٸے گا تمام اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ واک تھرو گیٹس نصب کئے جائیں گے ۔تقریبات سے پہلے ٹیکنیکل سوئپنگ کرائی جائے گی ۔ سنائپر ڈیوٹی تعینات کی جائے گی ۔ کرسمس کے تقریبات کے وقت وولنٹیرز کھڑے کئے جائیں گے ۔ ٹریفک کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈی پی او صاحب نے ہدایت کی کہ اپنے پروگرامز میں وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ کرسمس بازاروں،تفریح گاہوں اور پارکوں کی سکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کی جاۓ گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں