123

بھیرہ خواتین عہدیداران ۔کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔مسلم لیگ ن کی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر محترمہ سیدہ گلشن شیرازی

خبر شامل کرتے ہیں بھیرہ سے ہمارے نمائندے حسنین شیرازی کی رپورٹ کے مطابق
بھیرہ خواتین عہدیداران ۔کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔مسلم لیگ ن کی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر محترمہ سیدہ گلشن شیرازی کی بھرتھ ہاؤس میں پی پی 72کی خواتین میں نوٹیفیکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے سیدہ گلشن شیرازی کا کہنا تھا کہ ان عہدوں کی تقسیم کا مقصد اہم زمہ داری ہے اس آمریت زدہ دور حکومت میں مسلم لیگ ن کے لیے کام کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے مسلم لیگ ن کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ملک پر مسلط ظالم حکمران غریبوں کا خون نچوڑ رہے ہیں وقت دور نہیں انشاءاللہ ظلم کا خاتمہ ہوگا مہنگائی سے عوام پریشان ہیں مگر حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں اس موقع پر پی پی 72خواتین کی صدر روزینہ کاظمی اور جنرل سیکرٹری عظمی راجہ کو نوٹیفیکیشن دیے گے اس موقع پر پی پی 72کے صدر نصراللہ کہوٹ ۔جنرل سیکرٹری عنصر خان لودھی رانا سہیل احمد ۔شیخ انوار الحق اور پارٹی کارکنان موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں