387

منڈی بہاوالدین کے علاوہ پورے پنجاب میں عمل درآمد شروع پٹواریوں اور منشیوں کی موجیں ختم ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

منڈی بہاوالدین کے علاوہ پورے پنجاب میں عمل درآمد
شروع پٹواریوں اور منشیوں کی موجیں ختم ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا
پنجاب بھر میں پٹواریوں کے منشی رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی پر مقدمات کے اندراج اور گرفتاریاں نئے ڈی سی کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں سرکاری پٹواریوں کے منشی رکھنے پر پابندی عائد کردی،عدالت کیجانب سے اراضی کا ریکارڈ کسی پرائیویٹ فرد یا پرائیویٹ دفتر سے برآمد ہونے پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار،گرداور اور پٹواری کے خلافFIR درج کرنے کے احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے یہ حکم ایک پٹواری کیخلاف زیرسماعت رشوت کے ایک مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے جاری کیا،عدالت عالیہ نے جب ملزم پٹواری سے رشوت لینے کے متعلق استفسار کیا تو پٹواری بادشاہ نے جواب دیا کہ رشوت کی رقم میں نے نہیں بلکہ میرے منشی نے لی ہے،جسپر معزز عدالت نے فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو احکامات جاری کئے کہ صوبہ بھر میں اگر اراضی کا ریکارڈ کسی پرائیویٹ فرد یا پرائیویٹ دفتر سے برآمد ہو تو نہ صرف متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار، گرداور اور پٹواری کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے بلکہ انہیں گرفتار بھی کیا جائے، واضح رہے کہ صوبہ بھر کی طرح چکوال شہر سمیت ضلع بھر میں پٹواریوں نے اپنے اپنے پٹوار خانوں میں کئی کئی پرائیویٹ لوگ بطور منشی بھرتی کر رکھے ہیں جو نہ صرف پٹواری بادشاہوں کیلئے لوگوں سے رشوت اور نذرانے وصول کرتے ہیں بلکہ سادہ لوح لوگوں کی خون پسینے کی کمائی سے اپنی دیہاڑیاں بھی کھری کرتے ہیں،اب ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری پٹوار خانوں میں پرائیویٹ منشیوں کیخلاف عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،اراضی کی خرید و فروخت اور دیگر امور کی طے شدہ سرکاری فیس بینکوں میں جمع کروائی جائے یا پھر سرکاری فیس وصول کرنے والے پٹواریوں کو رسید جاری کرنے کا پابند کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں