پریس کلب سوہاوہ کے صدر اور پاکستان کسان اتحاد ضلع منڈی بہاالدین کے صدر نصر گوندل باکھوآنہ اور پاکستان کسان اتحاد ضلع منڈی بہاالدین کے ممبران کے خلاف جھوٹی من گھڑت ایف آئی آر کی بھر پور مذمت کرتے ہیں

پریس کلب سوہاوہ کے صدر اور پاکستان کسان اتحاد ضلع منڈی بہاالدین کے صدر نصر گوندل باکھوآنہ اور پاکستان کسان اتحاد ضلع منڈی بہاالدین کے ممبران کے خلاف جھوٹی من گھڑت ایف آئی آر کی بھر پور مذمت کرتے ہیں
نصر گوندل باکھوآنہ اور ان کی ٹیم ایک ہفتہ سے مسلسل انتظامیہ منڈی بہاالدین کو اگاہ کر رہے ہیں کہ کھاد مافیا زمیندار طبقہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز) اور آج مورخہ 6دسمبر کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاالدین سے اس حوالے سے میٹنگ بھی ہوئی ڈپٹی کمشنر منڈی بہاالدین ڈاکٹر احسان الحق ضیا نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو فل الفور کھاد مافیا کے خلاف کاروائی کا حکم دیا اور دکان سیل کرنے کے آڈر بھی دیئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے جان بوجھ کر اس معاملے کو بڑھایا اور کھاد مافیا کو کہا کہ تم ڈرامہ شروع کر دو کہ یہ لوگ ہمیں بلیک میل کرتے ہیں اور ساتھ ہی مقبول ٹریڈز کے مالک اور ملازمین نے ہاتھا پائی شروع کر دی جو کہ حق اور سچ کو روکنے کے مترادف ہے ضلعی انتظامیہ من گھڑت ایف آئی آر کی صاف شفاف انکوائری کرے ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاالدین کے چیئرمین شہزاد حسن چوہدری کی میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ ضلع منڈی بہاالدین جو کھاد مافیا کا گڑھ بن چکا ہے 1768روپے والی ہوریا کھاد فی بیگ 2500روپے کی سرعام فروخت ہو رہی ہے اور انتظامیہ کی طرف سے کھاد مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے پاکستان کسان اتحاد ضلع منڈی بہاالدین کے ممبران اور پریس کلب سوہاوہ کے صدر کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے ہم اس من گھڑت جھوٹے مقدمے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور نصر گوندل باکھوآنہ کے شانہ بشانہ مافیا کے خلاف جنگ لڑنے کا اعلان کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں