ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین احسان الحق ضیاءان ایکشن تجاویزات کے خلاف سخت ایکشن شاندار کاروائیاں

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین احسان الحق ضیاءان ایکشن تجاویزات کے خلاف سخت ایکشن شاندار کاروائیاں


ڈپٹی کمشنر احسان الحق ضیاء کے حکم پر شہر میں تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا آپریشن، اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار نے بازاروں کا دورہ کر کے تجاوزات کو ضبط کروا دیا
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز) دوکاندار حدود سے تجاوز نہ کریں ورنہ جیل کی ہوا کھانا ہوگی اسسٹنٹ کمشنرکی میڈیاسے گفتگو تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر احسان الحق ضیاء کے حکم پر شہر میں تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، یہ کارروائی شہریوں کی جانب سے بازاروں میں تجاوزات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی طرف توجہ دلانے پر کی، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار نے بازاروں صدر بازار میلاد چوک اور وارڈ نمبر 5 کا دورہ کیا اور تجاوزات تجاوزات کو میونسپل کمیٹی کے ذریعے ضبط کروا دیا، اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار کا کہنا تھا کہ شہری حدود کے بازاروں میں دوکاندار اپنی مقرر کردہ حدود سے تجاوز نہ کریں ورنہ جیل کی ہوا کھانا ہوگی، انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو بہتر بنانے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ حکومتی ہدایت پر انتظامیہ کی ذمہ داری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں