121

آپ مسائل کی نشاندہی کریں پوری ایمانداری سے کوشش کریں گے شہر کے مسائل حل کر سکیں ڈپٹی کمشنر احسان الحق ضیاء

آپ مسائل کی نشاندہی کریں پوری ایمانداری سے کوشش کریں گے شہر کے مسائل حل کر سکیں ڈپٹی کمشنر احسان الحق ضیاء


ڈپٹی کمشنر احسان الحق ضیا کی ضلع بھر سے آئے ہوئے صحافیوں سے تعارفی میٹنگ اور تفصیلی ملاقات رسمی و غیر رسمی بات چیت
منڈی بہاؤالدین (رٹ نیوز ) ایک عرصے بعد ایک اچھے ڈی سی سے ہونے والی ملاقات میں ریکارڈ قائم کرنے والے سنئیر صحافی ایکسپریس نیوز سے عرصہ دراز سے وابستہ تصور عباس گوندل سمیت ضلع بھر سے آئے ہوئے صحافیوں نے اپنے اپنے علاقے کے مسائل کھل کر بیان کیے ڈپٹی کمشنر احسان الحق ضیاانتہائی دلجوئی سے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاؤالدین ایڈیٹر انچیف رٹ نیوز شہزاد حسن چوہدری نے کرپشن ریونیو ڈیپارٹمنٹ کےحالات پر ایکشن لیا جائے اور کھیوٹوں کو بند کرکے جو لوٹ مار ہورہی ہے اسے بند کیا جائے اور پرانے ڈی ایچ کیو کو تحصیل کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر احسان الحق نے کہا پندرہ دن بعد دوبارہ ملیں گے تو آپ کو دوبارہ سوال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی یونس شاہد چیف اڈیٹر بازپرس نے کہا کہ کہ اس شہر کے بڑے مسائل میں سے ایک مسئلہ زرعی زمینوں پر ٹاؤن اور سوسائٹیوں کے نام پر لوٹ مار مار ہورہی ہے اس پر توجہ دی جائے رپورٹر پرائم نیوز مرزا بلال نے مونگ ہسپتال کے مسائل پر توجہ دلائی پھالیہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری صفدر اقبال ورک نے THQ پھالیہ میں سفارش کے بغیر کام نہیں ہوتا نین رانجھا اور دھنی کلاں BHQ میں عرصہ دراز سے ڈاکٹر کی سیٹ خالی ہے RHC ہسپتال بھیکھو موڑ مریضہ کو دائیوں کے پاس بھیج دیا جاتا ہے یہ ہمارے بڑے مسائل ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر احسان الحق نے کہا کہ اس کو نوٹ کر لیا ہے جلد تمام مسائل حل ہوں ریڈیو دنیا کی نمائندگی کرتے ہوئے عادل چیمہ نے سوذل کیا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کی بجائے مٹایا جا رہا ہے اور ہمارا پل کب تعمیر ہوگا جس پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے وسائل کے مطابق حل کرنے کی کوشش کریں گے خواجہ شفیق نیوز ون کے ڈسٹرکٹ رپورٹر نے شہر کے مسائل پر روشنی ڈالی اور میڈیکل کی سہولتوں کے فقدان پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ڈپٹی کمشنر احسان الحق نے تمام صحافیوں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل جلد حل کیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر احسان الحق درد دل نرم اور دھیمے لہجے میں بات چیت کرتےںہوئے کہا کہ پندرہ دن بعد میٹنگ ہوا کرے گی آپ اور ہم مل کر کام کریں تو ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں
ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ کام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں