122

ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاﺅالدین کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چئیرمین شہزاد حسن چوہدری اور صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب مرید کاظم جعفری منعقد ہوا

ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاﺅالدین کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چئیرمین شہزاد حسن چوہدری اور صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب مرید کاظم جعفری منعقد ہوا‘
منڈی بہاﺅالدین (ٹرائل نیوز)سیکرٹری جنرل خاور قریشی نے اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے ایجنڈا پیش کیا جس پر تمام سینئر صحافیوں نے سیر حاصل گفتگو کی‘ سینئر صحافی یونس شاہد کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پودے کو بڑی محنت پروان چڑھایا ہے تمام ممبران طے کئے گئے مشترکہ فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور عہدیداران اپنے اپنے عہدوں کیمطابق کام کریں‘ امجد بخاری کا کہنا تھا کہ صدر اور جنرل سیکرٹری کا رول انتہائی اہم ہوتا ہے وہ تمام ممبران کو اعتماد میں لیکر فیصلے کریں‘ امجد زمان لک کا کہنا تھا کہ آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پریس کلب کو فعال بنانے میں مل جل کر کردار ادا کرنا ہو گا‘ ملک اشرف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مشترکہ فیصلوں کی پابندی کی ہے آئندہ بھی دوستوں کےساتھ کھڑے ہونگے‘ مبشر کاظمی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کا فورم ضلع کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے اور کرپٹ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا‘ شہزاد حسن چوہدری نے کہا کہ ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں ہم پریس کلب کو مضبوط بنائیں گے اور ڈسٹرکٹ پریس کلب اسی صورت مضبوط ہو گا جب تمام عہدیداران اپنا اپنا فعال کردارادا کرینگے‘ اس موقع پر زکریا قریشی کا کہنا تھا کہ صدر صاحب تمام ممبران کی رائے کے بعد اپنا فیصلہ دیا کریں اور تمام ممبران اس فیصلے پر عمل کریں جس سے صحافی برادری کا اتحاد مزید بڑھے گا‘ محمد نواز ملک‘ محمد ندیم‘ یاسمین ملک‘ثریا خانم نے بھی اپنی اپنی تجاویز پیش کیں‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں