107

ولیس نے گزشتہ ماہ 179مجرمان اشتہاریوں،51منشیات فروشوں اور 73 ناجائز اسلحہ بردار اور16جواریوں کو گرفتار کیا 3خطرناک گینگز کے 13کارندوں کو گرفتار کیا گیا

گجرات پولیس کی ماہ نومبر کی کارکردگی رپور ٹ
پولیس نے گزشتہ ماہ 179مجرمان اشتہاریوں،51منشیات فروشوں اور 73 ناجائز اسلحہ بردار اور16جواریوں کو گرفتار کیا
3خطرناک گینگز کے 13کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔16موٹرسائیکل، 21موبائل فون اور 1کروڑ20 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیاگیا
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت کی زیر قیادت گجرات پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر خاص طور پر اشتہاری مجرمان، ناجائز اسلحہ بردار اور منشیات فروشوں کے خلاف گزشتہ ماہ نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ اس سلسلہ میں پولیس کی مختلف ٹیموں نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں کے لیے ضلع بھر میں خصوصی آپریشن کئے، جس میں جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کا ر لا یا گیا۔ گزشتہ ماہ گجرات پولیس کی جانب سے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کے لئے شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک 179 مجرمان اشتہاری گرفتارکئے۔ جن میں 30 اے کیٹگری، 89بی کیٹگری جبکہ 60عدالتی مفرور شامل ہیں۔اس عرصہ کے دوران گجرات پولیس نے 3 خطرناک گینگ ہائے کے 13کارندوں کو گرفتار کر کے16موٹرسائیکل، 2لوڈر رکشے5موبائل فون اور1 کروڑ20 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔
اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے 73 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا،جن میں 5عدد رائفل کلاشنکوف 07بندوق، 08 رائفل، 56پسٹل،خنجر اورسینکڑوں گولیاں شامل ہیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے 51منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 30کلوگرام چرس، 1کلو گرام ہیروئن،شراب کی 2چالو بھٹیا ں سمیت 360بوتل شراب برآمد کی اور 07شرابیوں کو بھی گرفتار کیاگیا۔اس کے علاوہ جواریوں کے خلاف کئے گئے آپریشن میں 16جواریوں کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ماہ نومبر میں گجرات پولیس کے آئی ٹی ونگ نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری شدہ 15قیمتی موبائل بھی برآمد کرکے اصل مالکان کو لوٹائے۔
ڈی پی او عمر سلامت کا کہنا ہے کہ گجرات پولیس ضلع میں امن وامان کو قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے پر عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں