151

چوکی انچارج رسول نواز بوسال نے کباڑ خانے کی آڑ میں موٹرسائیکل چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ڈرامائی انداز میں چھوڑ دیا گیا

چوکی انچارج رسول نواز بوسال نے کباڑ خانے کی آڑ میں موٹرسائیکل چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ڈرامائی انداز میں چھوڑ دیا گیا
رٹ نیوز کی ٹیم نے کئی دفعہ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو چوکیوں میں ہونے والے غیر قانونی دھندے اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے بارے میں آگاہ کیا تاحال کاروائی نہیں ہوئی جسکا نتیجہ آپ کے سامنے ہے
منڈی بہاؤالدین (رٹ نیوز) عجب کرپشن کی عجب کہانی اندھیر نگری چوپٹ راج جتنی بھی مثالیں دی جائیں کم ہیں منڈی بہاولدین میں چوری کی بڑھتی وارداتوں سے عوام سخت پریشان ہے اور دن بدن اس میں اضافہ ہورہا ہے رٹ نیوز کی ٹیم نے نے کئی دفعہ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو اس بارے میں آگاہ کیا اور چوکیوں میں ہونے والی ظلم زیادتیوں کی داستان سنائی چوری کی وارداتیں زیادہ تر نو عمر لڑکے کرتے ہیں سپئیر پارٹس دکانوں کے بڑے بڑے لوگ بھی شامل ہیں کباڑ خانے بھی اس میں ملوث ہیں تھانے چوکیوں میں تعینات عرصہ دراز سے کرپٹ مافیا بھی ان کے حصہ دار ہیں جو ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں اس سے آپ حیران بھی ہوں گے اور پریشان بھی رسول چو کی تھانہ صدر نے علاقہ چیلیانوالہ اسٹیشن سےمشہور زمانہ مختار کباڑیا پکڑا جس کے قبضہ میں سے ایک سو کے قریب موٹر سائیکل کے انجن اور چار موٹر سائیکل اور درجن سے زیادہ موٹر سائیکل کے کاغذات ملے اس کو پکڑ کر اس کی نشاندہی پر اس کے بیٹے کو چیلیانوالا سے پکڑا گیا اس نے انکشاف کیا کہ ہمارے شاہانہ لوک کباڑ خانے پر اور بھی موٹرسائیکل ہیں وہاں سے بھی تقریبا پچاس سے اوپر انجن دو موٹر سائیکل ہنڈا ایک یاماہا پولیس نے ویڈیو فوٹیج اور تصویریں بنائیں اور ملزمان کو پکڑ کر چوکی رسول لے گئے اس کے بعد رسول چوکی میں ایسا جادو چلا کہ ان لوگوں کو باعزت طور پر ٹھیک دو گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا اب پڑھنے سننے والے بتائیں کہ موٹرسائیکل کی وارداتیں کیسے کنٹرول ہوں جب اتنے بڑے چور گینگ کو چھوڑ دیا گیا اب تھوڑی تحقیق کریں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ سٹی سے چھوٹے چھوٹے بچے موٹر سائیکل چوری کرتے ہیں اور ان کو چھڑانے والے ان سے پہلے تھانے پہنچ جاتے ہیں اور ان کو چھڑا کر لے جاتے ہیں ہر گھنٹے بعد موٹرسائیکل چوری کی ایک واردات ہورہی ہے ایک سائل نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ موقع پر موجود تھا اورچوکی چیلیانوالہ اسٹیشن بھی اسی طرح کے کاموں میں ملوث ہے عوامی حلقوں نےڈی پی او منڈی بہاؤالدین اور اعلی افسران جلد ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں
ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں