199

ڈسٹرکٹ پریس کلب کا جنرل سیکرٹری بننے پر خاور قریشی اور ان کے والد خالد قریشی کی دستاربندی مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی

ڈسٹرکٹ پریس کلب کا جنرل سیکرٹری بننے پر خاور قریشی اور ان کے والد خالد قریشی کی دستاربندی مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی
جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب خاور قریشی کو جب سٹیج پر بلایا گیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا ضلع بھر کے صحافیوں کی شرکت
اس شاندار تقریب میں سینئر صحافی زکریا قریشی ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد چوہدری سنئیر نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک منصور ٹرائل نیوز کے عاصم خالد قریشی حافظ وسیم سینئر صحافیوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
منڈی بہاؤالدین (یونس گوندل ) ملتان سینئر صحافی بدر الدین اور صدر جمیعت القریش صابر قریشی کی طرف سے ایڈیٹر رٹ نیوز جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب خاور قریشی کی دستاربندی مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر کے صحافیوں نے شرکت کی ملتان سے صحافیوں کے وفد نے بھی شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے پنجاب کے رہنے والے لوگ پگ اور دستار کو اچھی طرح جانتے ہیں عزت کی علامت سمجھنے والی چادر دستار پگ معاشرے میں ان لوگوں کو پیش کی جاتی ہے جو کسی بھی شعبہ میں کسی بھی معاملے میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں منڈی بہاؤالدین ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اور رٹ نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹر اینکر خاور قریشی نے بہت کم عرصے میں اپنا ایک الگ اور منفرد مقام بنایا ہے منڈی بہاؤالدین کے اس سپوت نے جب بھی کوئی کارکردگی کا سرٹیفیکٹ ملا یا سٹیج پر بلایا گیا اپنے والد کو بھی ساتھ لے جانا اپنا فرض سمجھا آج دونوں باپ بیٹے کی دستاربندی سے ایک بات تو طے ہے کہ انسان محنت لگن سے کام کرے کوئی بھی کام ناممکن نہیں۔ ضلع کے سب سے بڑے اخبار رٹ نیوز کا ایڈیٹر بننااور ضلع کے سب سے بڑے پریس کلب ڈسٹرکٹ پریس کلب کا جنرل سیکرٹری بننا کوئی معمولی بات نہیں اس موقع پر چیف ایڈیٹر فرزان سینئر صحافی زکریا قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خاور قریشی نے ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف تابعدار بیٹا ہے بلکہ ایک اچھا صحافی بھی ہے ملتان سے آئے ہوئے وفد کے سربراہ بدرالدین قریشی نے کہا کہ ہمارے لیئے فخر کی بات ہے اور ہمارے خاندان کے لیے خوشی کی بات ہے خالد قریشی کے بیٹے خاور قریشی نے صحافت میں اچھی شہرت کمائی چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد چوہدری سینئر نائب صدر پریس کلب ملک منصور عاصم قریشی حافظ وسیم یونس گوندل، قریشی برادری کے معززین اور دوسرے سینئر صحافیوں نے خالد قریشی کو دستار بندی پر مبارکباد پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں