بڑھتی ہوئی لاقانونیت تھانوں میں رلیف کا نام ملنا افسران کی عدم دلچسپی کرائم بڑھنے کی بڑی وجہ ہے سدا بہار صدر محمود پرویز رانجھا

بڑھتی ہوئی لاقانونیت تھانوں میں رلیف کا نام ملنا افسران کی عدم دلچسپی کرائم بڑھنے کی بڑی وجہ ہے سدا بہار صدر محمود پرویز رانجھا
انصاف کا قتل اس وقت ہو جاتا ہے جب جب سائل کو تھانے میں انصاف نہیں ملتا پھر انکوئریوں کے نام پر ذلیل و خوار ہوتا ہے
منڈی بہاؤالدین (کورٹ رپورٹر )ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام شدید پریشان ہیں امن کی بگڑتی ہوئی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے چوری ڈکیتی کے علاوہ کوئی خبر نہیں ناقص تفتیش بھی انصاف کے حصول میں ایک بڑی رکاوٹ ہے کوئی تھانہ ایسا نہیں جہاں پر میرٹ ہو موثر گشت نہ ہونے سے بھی جرائم بڑھ رہا ہے تھانوں میں مقدمات کے اندراج میں تاخیر اور انصاف کے نا ملنے سے بھی لوگ اپنے فیصلے خود کرنے لگتے ہیں جو حالت اس وقت ضلع بھر میں لاقانونیت اور کرائم کی ہے اس سے پہلے نہیں تھی افسران کے اردگرد ایسے افراد کا ہونا ضروری ہے جو شہر اور ضلع کی اصل صورت حال سے سے افسران کو آگاہ کریں اور بڑھتے ہوئے جرائم کی خبر وقت دیں تاکہ اس کو کنٹرول کرنے میں پولیس اپنا کردار ادا کر سکے پولیس عوام اور صحافیوں وکلاء کے درمیان فاصلے کم ہونے چاہئیں تاکہ عوام کو سستا اور آسان انصاف فراہم کرنے میں آسانی ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں