306

صدرمرزا عبدالمجید کی قیادت میں انجمن تاجران کے وفد کی ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد نئی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے مٹھائی اور پھول پیش کیے

صدرمرزا عبدالمجید کی قیادت میں انجمن تاجران کے وفد کی ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد نئی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے مٹھائی اور پھول پیش کیے


شہر کی بہتری عام آدمی صحافیوں اور تاجروں کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں دونوں تنظیموں کے عہدیداران نے کہا کہ مل کر قبضہ مافیا کا مقابلہ کریں گے
منڈی بہاؤالدین( یونس گوندل) ہر دل عزیز نڈر لیڈر صدر انجمن تاجران کی مرزا عبدالمجید کی قیادت میں وفد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کا دورہ کیا وفد میں شامل چیئرمین مجلس عاملہ مرزاارشد اقبال جنرل سیکرٹری علی اکبر نونا نائب صدر ریاض الہی ملک عبدالرحمن سیکرٹری اطلاعات ونشریات اورنگزیب نائب صدر رانا خالد مجید نائب صدر شعیب اعجازجنجوعہ نائب صدر مرزا محمد یوسف وائس چیئرمین مہر محمد حنیف جوائنٹ سیکرٹری ہاشم عرف گوگا مکانی والا مکینیکل یونین اور دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے تمام عہدیداروں کو مبارکباد دی اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے چیئرمین نے انجمن تاجران کے وفد کو ویلکم کیا اور انجمن تاجران کے تمام دوستوں کا ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کیا شہزاد حسن چوہدری نے اپنے خطاب میں کہاکہ عوام اور تاجروں کے حقوق کیلئے مل کر کام کریں گے صدر انجمن تاجران مرزا عبدالمجید نے بات چیت کرتے ہوئے دونوں تنظیموں کے شرکا سے کہا کہ آپ میں سے کسی کو کسی وقت کوئی مسئلہ ہو تو میں حاضر ہوں پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور اب بھی آپ کے لیے 24 گھنٹے حاضر ہوں ڈسٹرکٹ پریس کلب نے جس طرح ہماری حوصلہ افزائی کی ہم آپ کے مشکور ہیں جنرل سیکرٹری انجمن تاجران علی اکبر نونا نے اپنے دھواں دار خطاب میں انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ شہر کے موجودہ حالات اور تاجروں کے حقوق غضب کرنے والے لوگوں کو خیال کرنا چاہیےاتنے سالوں سے تنظیموں پر قابض ہیں عوام کے لیے کیا کیا سوائے بھتہ خوری اور قبضہ کے آپ لوگوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کا وقار برقرار رکھنا ہے تو ہمارے ساتھ مل کر قبضہ مافیا لینڈ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف آواز بلند کریں بانی انجمن تاجران ایجاز احمد جنجوعہ نے کہا کہ رٹ نیوز اور ڈسٹرکٹ پریس کلب نے جس طرح انجمن تاجران کا ساتھ دیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور رٹ نیوز نے ثابت کیا ہے کہ وہ ہمشہ حق سچ کے ساتھ ہے یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے بانیوں میں بھی اعجاز احمد جنجوعہ کا شمار ہوتا ہے اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری مہر محمد حنیف نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کر لے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہم شہر کے مسائل اور حقوقِ کی بات کرتے رہیں گے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر مرید کاظم جعفری نے وفد کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے تاجروں کے حقوق کے لیے کوشش کی اور ہم نے صحافیوں کے حقوق کے لیے علم بلند کیا ہے اب ہم سب کو مل کر عوام صحافیوں اور تاجروں کے حقوق کے لیے عملی اقدام کرنے چاہیں اس موقع پر پر انیس الرحمن بٹ اور ریاض الہی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کی بہتری کے لیے کام کرنے کا عزم بھی کیا جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب خاور قریشی نے سینئر صحافی ریاض الہی کو ڈسٹرکٹ پریس کلب کی ممبر شپ دی اور کہا کہ سینئر صحافیوں کا ڈسٹرکٹ پریس کلب میں شامل ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں وفد کے تمام ارکان نے خاور قریشی کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پھول اور تحائف بھی پیش کیے آخر میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدے داروں نے انجمن تاجران کے تمام وفد کو گرم جوشی سے رخصت کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں