226

رسول روڈ کھرلانوالا خطرناک بجلی کی تاروں کے نیچے ہاؤسنگ پروجیکٹ کا بننا انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے

رسول روڈ کھرلانوالا خطرناک بجلی کی تاروں کے نیچے ہاؤسنگ پروجیکٹ کا بننا انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
بلیک منی اور ناجائز دھندوں کی رقم سے ہاؤسنگ پروجیکٹ بنانا اس کی فائلیں مختلف لوگوں کو بیچنا سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار بن چکا ہے
خطرناک 500KV بجلی کی تاروں کے نیچے جو 15 فٹ قریب سے اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں پاکستان کی سب زیادہ وولٹ والی تاروں کے نیچے ہاؤسنگ بنایا جارہا ہے
ہاؤسنگ پروجیکٹ ٹاؤن اور سٹی کے نام سے فراڈ میں ٹی ایم اے نقشہ ڈپارٹمنٹ ماحولیات اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں محکمہ ماحولیات بھی اپنا حصہ لے کر سو رہا ہے
منڈی بہاوالدین(افضال مہدی) ضلع منڈی بہاؤالدین میں لینڈ مافیا بلیک منی اور کالے دھن سے ٹاؤن اور ہاؤسنگ پروجیک بنا کر سادہ لوح عوام اور ریٹائرڈ ملازمین کو لوٹ رہا ہے مذکورہ ہاؤسنگ پروجیکٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ خطرناک بجلی کی ٹرانسمیشن کے نیچے ہاؤسنگ پروجیکٹ بنایا جارہا ہے یہ قانونا جرم ہے خطرناک بجلی کی تاروں کے نیچے اتنی بھیانک آواز اور شور آتا ہے وہاں کھڑے ہونا مشکل ہے ان خطرناک تاروں کے نیچے انسانی زندگی متاثر ہوتی ہے میڈیکل کے مطابق بجلی کی ٹرانسمیشن تاروں کے نیچے آواز سے آپ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں کوئی محکمہ رٹ نیوز ٹیم کو معلومات دینے کو تیار نہیں ماحولیات ہو پلاننگ ڈیپارٹمنٹ ہو یا افسر شاہی کا بڑا دفتر سب خاموش ہیں ابھی زیادہ دن نہیں گزرے سراۓ عالمگیر میں ہاؤسنگ پروجیکٹ پر بہت بڑا حادثہ ہوا جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں قیمتی املاک کو نقصان پہنچایا گیا پتہ نہیں کیوں ہم حادثات کا انتظار کرتے ہیں اور پھر کوئی ایکشن لیتے ہیں منڈی بہاوالدین میں لینڈ مافیا کا یہ کاروبار عروج پر ہے ہے ہر روڈ پر ایک ٹاؤن بن رہا ہے ہے سرکار کی شاید یہ چاندی ہے اس لیے خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں ذرائع کے مطابق اس پروجیکٹ کو ابھی تک کوئی نام نہیں دیا گیا اس کی وجہ یہ ہے کہ جب یہ بن جائے گا اس کا ریٹ بڑھا کر کس کو پہلے فائلوں میں بیچا جائے گا پھر دکھا کر جائے گا پھر ان کے ایجنٹ اس کا ریٹ ڈبل کر کے عوام کو بے وقوف بنائیں گے
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
رٹ نیوز ڈاٹ کام اور پڑھیں روزنامہ رٹ فالو کریں فیس بک پیج رٹ نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں