ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاؤالدین کے سامنے چکن ایسوسی ایشن کا احتجاج

ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاؤالدین کے سامنے چکن ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ پولٹری ایسوسی ایشن کے راہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ حکومتی نرخوں کے مطابق گوشت فروخت نہیں کر سکتے۔ انتظامیہ نرخوں پر نظر ثانی کرے۔ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر ممتاز بیگ چند فارمرز سے مل کر ہمارا معاشی استحصال کر رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ان ریٹس پر گوشت فروخت کرنے سے نقصان ہو رہا ہے۔
عارف گوندل چیئرمین چکن سپلائر ایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپلائی کا خرچہ 13 روپے ہے جبکہ انتظامیہ نے ہمیں 6 روپے کا پابند کر دیا ہے اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو جلد ضلع کمپلیکس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔
مذید تفصیلات کیلئے ویڈیو ملاحظہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں