125

پاکستان شعیب اختر سے بدتمیزی ، انکوائری کمیٹی نے پروگرام میزبان کو قصوروار قرار دیدیا

پاکستان شعیب اختر سے بدتمیزی ، انکوائری کمیٹی نے پروگرام میزبان کو قصوروار قرار دیدیا
لاہور: ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے پروگرام میزبان ڈاکٹر نعمان کو قصوروار قرار دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پر سرکاری ٹی وی کی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں تلخ کلامی کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے پروگرام کے کلپس دیکھے، انکوائری کمیٹی نے پروگرام میزبان ڈاکٹر نعمان کو قصوروار قرار دیدیا ہے۔

چند روز قبل ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کے دوران شعیب اختر سرکاری ٹی وی شو میں شریک ہوئے تھے جس کے ایکسپرٹ پینل میں شعیب اختر سمیت ویون رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف، عمر گل، ثنا میر اور اظہر محمد بھی شامل تھے۔
شو کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے ایک سوال کیا تاہم ان کے تجزیے کے دوران ہی اینکر نے تلخ رویہ اپناتے ہوئے انہیں شو چھوڑ کر جانے کو کہا جس پر سوشل میڈیا پر اینکر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں