133

جمہوریت بہترین انتقام ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی شاندار تقریب حلف برداری ٹی ایم اے ہال میں منعقد ہوئی۔

جمہوریت بہترین انتقام ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی شاندار تقریب حلف برداری ٹی ایم اے ہال میں منعقد ہوئی۔


تنظیمی عہدیداروں سےحلف سابق صدرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین پرویزمحمودرانجھانےلیا۔تقریب میں صحافیوں کےعلاوہ انجمن تاجران،مکیکنیکل یونین،سیاسی کارکنوں سماجی راہنماؤں اور اعلیٰ شخصیات نےشرکت کی۔
اس دفعہ مہنگائی بے روزگاری اور موجودہ حالات پر احتجاج کرتے ہوئے سیاسی قیادت سرکاری افسر شاہی اورانتظامیہ کو دعوت نہیں دی گئی
منڈی بہاؤالدین ( ندیم ہاکی آلا) تقریب حلف برداری ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاؤالدین ٹی ایم اے ہال میونسپل کمیٹی میں میں ہوئی۔ جس میں تینوں تحصیلوں سمیت ضلع بھر سے صحافیوں نے شرکت کی منتخب ہونے والے عہدیداران نے سدابہار صدر ڈسٹرکٹ بار منڈی بہاؤالدین نامور قانون دان محمود پرویز رانجھا سے حلف لیا۔صحافیوں کی یہ پہلی تقریب تھی جس میں کسی سرکاری افسر سیاسی قیادت کو مدعو نہیں کیا گیا  چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد حسن چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہر کے موجودہ حالات اور مہنگائی بے روزگاری میں اضافے نے سیاسی قیادت اور اور بیوروکریسی کے سارے پول کھول کر رکھ دیے تھانوں میں کرپشن ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں ہیرا پھیری اور سارا شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے۔ جتنی ضرورت اس وقت صحافت اور کالم نگاروں کی اس شہر کو ہے اس سے پہلے نہیں تھی۔ اگر آپ کا قلم آزاد ہے تو آپ شہر کی بہتری کے لیے کام کر سکتے ہیں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب مرید کاظم جعفری نے اپنے خطاب  میں تمام صحافیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم ظاہر کیا اس موقع پر جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب خاور قریشی نے خطاب کرتے ہوئے اپنی تمام کامیابیوں کا کریڈٹ اپنے والد خالد قریشی کو دیتے ہوئے کہا کہ صحافت میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہونگا۔ پریس کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے منڈی فائل سے سینئر صحافی نصر گوندل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے اور آواز اٹھانی چاہیے اور میں سلام پیش کرتا ہوں ڈسٹرکٹ پریس کلب میں مسلسل انتخابات اور صدارت کا تبدیل ہونا منڈی بہاؤالدین کے لیے خوش آئند ہے اور صحافیوں کے لیے بھی باعث فخر ہے۔ پھالیہ پریس کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے ہوئے نوجوان صحافی صفدر ورک نے سب کو مل کر چلنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ منڈی بہاؤالدین میں صحافت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکوں۔ اس موقع پر ہیلاں مانگٹ پاہڑیانوالی والی سے صحافیوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں شمولیت کا اعلان کیا صدر انجمن تاجران مرزا عبدالمجید نے مختلف شعبہ جات میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے تقریب میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت خالد صراف ،ڈاکٹراظہراقبال،خالدقریشی، سعید قریشی،ندیم قریشی، اسحاق قریشی، ذکریا قریشی، مرزا ارشد جنرل سیکریٹری مکینیکل یونین۔ چوہدری خلیل،چوہدری امتیاز، مرزا ندیم، عبدالجبار غوری، ,محمدانور، ,میاں خوشنوداحمد،سجادچشتی، انیس بٹ،اعظم گجر،رانا خالد، باسط غوری، مرزا ارشد اقبال، عدنان قریشی عاصم قریشی، حافظ محمد وسیم، آصف خالد صراف، شاہنور صراف عتیق الرحمن کمبوہ اوردیگرمعززشخصیات نےبھرپورشرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں