146

تقریب حلف برداری کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کی کور کمیٹی کا  اجلاس کرسٹل میرج ہال میں ہوا

x291.jpg” alt=”” width=”300″ height=”291″ class=”alignnone size-medium wp-image-1560″ />تقریب حلف برداری کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کی کور کمیٹی کا  اجلاس کرسٹل میرج ہال میں ہوا
اجلاس میں بابائے صحافت زکریا قریشی، اقلیتوں و خواتین سمیت تمام تحصیلوں سے صحافیوں نے شرکت کی۔
منڈی بہاؤالدین (رٹ نیوز)اجلاس کی صدارت سنئیر صحافی روز نامہ خبریں ملک منصور نے کی۔ اجلاس کا آغاز نومنتخب صدر مرید کاظم جعفری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔ سینئر ترین صحافی زکریا قریشی نے کہا کہ آپ لوگوں نے بہت اچھا قدم اٹھایا کہ پورے ضلع سے لوگوں کو نمائندگی دی ڈسٹرکٹ پریس کلب میں جمہوریت دیکھ کر دلی خوشی ہوئی میں اس کی بھرپور حمایت کرتا ہوں اور مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔
اس کے بعد مرید کاظم جعفری نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نے کہا کہ تنقید نہ کریں بس اپنا کام جاری رکھیں اللہ تعالی منزل مقصود تک پہنچائے گا۔
اس موقع پر پھالیہ پریس کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے نوجوان جرنلسٹ صفدر ورک نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام دوستوں کو ساتھ  ملا کر ہم اپنی منزل تک جلد پہنچ سکتے  ہیں ناراض لوگوں سے مذاکرات اور ان کے تحفظات دور کرنے چاہیے۔
نومنتخب جنرل سیکرٹری خاور قریشی نے کہا کہ صحافت دلیر لوگوں کا کام ہے بزدل لوگ منزل کی طرف سفر نہیں کر سکتے صحافیوں کے حقوق کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔
اپنے خطاب میں ایڈیٹر ان چیف  شہزاد حسن چودھری نے کہا کہ صفدرورک کے بہترین مشوروں پر عمل کرتے ہوئے آج سے ہم تمام دوستوں کو خیر سگالی کا پیغام دیتے ہیں اور ان سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور تمام صحافیوں کو ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پلیٹ فارم پر خوش آمدید کہیں گے۔
اجلاس میں متفقہ طور پر صفدر ورک سینئر جرنلسٹ کو مصالحتی کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے اوران کو ٹاسک دیا  گیا ہے کہ ناراض دوستوں سے مذاکرات کریں۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب کی کور کمیٹی میں خواتین کی نمائندگی یاسمین ملک نے کی۔ اقلیتوں کی نمائندگی سینئر صحافی ارشد گل نے کی۔ ملکوال پریس کلب کی نمائندگی منیر وڑائچ نے کی۔ آخر میں قائم مقام صدر ملک منصور نے نئی باڈی کا اعلان کیا اور تمام دوستوں نے ان کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے۔نئے عہدیداران کو مبارکباد دی جبکہ حلف برداری کی تقریب کا اعلان جلد کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں