پابندی کے باوجود پٹواری رانا طارق نے دو منشی عوام کو لوٹنے کے لئے پال رکھے ہیں

یپابندی کے باوجود پٹواری رانا طارق نے دو منشی عوام کو لوٹنے کے لئے پال رکھے ہیں
مونگ قبضہ گروپوں کا سہولت کار مظہر مصلی کاغزات میں ردوبدل کر کے منہ مانگا معاوضہ لیتا اور سر عام کہتا ہے حصہ اوپر تک جاتا ہے
منڈی بہاؤالدین (رٹ نیوز راجہ رزاق) ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کوئی نئی بات نہیں لیکن پٹواری رانا طارق نے تو انت مچا رکھی ہے موصوف خود تو کبھی اسلام آباد کبھی لاہور دفتر آتے ہی نہیں اور نہ ہی حاضری لگاتے ہیں عوام کو ان پڑھ جاھل اور کرپٹ منشی کے حوالے کر رکھا ہے ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تمام قبضہ گروپوں کے ساتھ ان کے روابط ہیں اور یہ لوگ عدالتی رپورٹ بھی بدل کرکے لوگوں سے پیسے وصول کر رہے ہیں گورنمنٹ آف پاکستان کی واضح پابندی کے باوجود منشی سرعام پٹوار خانوں پر قابض ہیں پٹواری رانا طارق شاہد کسی نے دیکھا ہی نہیں کسی کام کے سلسلے میں اگر موصوف کو فون کریں تو مظہر کہتا ہے کہ میں رانا طارق بات کر رہا ہوں جو حکم ہے مجھے فرمائیں مصوف پیسے لے کر کر لوگوں کی زمینوں میں ردوبدل کاغذات کی تبدیلی میں ملوث پائے گئے ہیں جس کی شکایت پٹواری رانا طارق کو کئی دفعہ کی گئی تو مصوف کا کہنا تھا کہ سب نے منشی رکھے ہوئے ہیں میں نے رکھ لیا تو کیا قیامت آ گئی عجب کرپشن کی عجب کہانی ہے ہے گورنمنٹ آف پاکستان کے تمام کاغذات اور کاغذی خزانے کی چابیاں ایک غیر متعلقہ غیر ذمہ دار اور کرپشن میں اپنا ثانی نہ رکھنے والے منشی کے پاس ہوں تو یہ گورنمنٹ آف پاکستان رٹ کو سرعام چیلنج ہے
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اپنا تبصرہ بھیجیں