180

نادر پہلوان کی زیر صدارت انجمن قصاب یونین منڈی بہاؤالدین کا اکٹھ ہوا

نادر پہلوان کی زیر صدارت انجمن قصاب یونین منڈی بہاؤالدین کا اکٹھ ہوا۔
اکٹھ میں شریک تمام قصاب انتظامیہ کی نا اہلی اور ظلم کے خلاف سراپا احتجاج تھے۔
صدر انجمن قصاب یونین نادر پہلوان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے روزمرہ جرمانوں سے تو ہم پہلے ہی پریشان تھے کہ اب انتظامیہ نے جھوٹی کارکردگی دکھانے کیلئے ایک پلانٹڈ اور بوگس چھاپہ مارا اور تازہ کیے ہوئے مہنگے بکرے جو کہ ذبح خانے میں ڈاکٹر کی موجودگی میں اندراج کرکے ذبح کیے تھے ناقص اور مضر صحت قرار دے دیے جس سے ہماری ساکھ کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ بڑھتی مہنگائی میں بھی پرانے ریٹ پر گوشت بیچنے کے باوجود ہمارے خلاف کاروائی کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ انتظامیہ نے ہمارا معاشی قتل کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ اب یا تو گوشت کے مضر صحت ہونے کا ثبوت دیا جائے تو ہم واجب القتل ہیں یا پھر ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ ہم اس حد تک بدنامی اور بہتان کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اب ہڑتال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ میری تمام انجمن تاجران سے اپیل ہے کہ اتظامیہ کی بوگس کارروائیوں کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔ ہڑتال کے دن اور وقت کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں