135

آج ڈسٹرکٹ پریس کلب نزد ٹریفک پولیس دفتر کے سامنے  صحافی برادری کی جانب سے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گی

منڈی بہاؤالدین.سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج ڈسٹرکٹ پریس کلب نزد ٹریفک پولیس دفتر کے سامنے  صحافی برادری کی جانب سے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاوالدین شہزاد حسن چوہدری نے  کی مظاہرے میں ضلع بھر کے پریس کلبز کے نمائندوں نے شرکت کی اور مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں میڈیا اتھارٹی بل نہ منظور۔ کالا قانون نامنظور اور صحافیوں کے خلاف مظالم نامنظور کے نعرے درج کیے گئے تھے احتجاجی مظاہرین نے چند منٹ کے لئے پھالیہ روڈ بلاک کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروا کر پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاؤالدین شہزاد حسن چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافیوں کے حقوق کی جنگ کیلئے ہر وقت تیار ہیں اور کسی کو بھی صحافت کے خلاف قوانین بنانے یا ایسے قوانین بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے کہ جس سے صحافت کا گلا گھونٹا جائے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب ضلع بھر کی تمام صحافتی تنظیموں اور اور ذیلی پریس کلبز کا نمائندہ ادارہ ہے
اس موقع پر فیاض احمد بٹ سہارا گروپ آف نیوز پیپر نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف کسی قانون کو نہیں مانتے اور ہم ہر وقت صحافیوں کے حقوق کے لیے کوشاں ہیں جس سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے ہر وہ آواز بلند کی جائے گی کہ جہاں پر کسی صحافی کے خلاف ظلم سامنے آئے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان صحافی پھالیہ پریس کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے پاک 22نیوز صفدر ورک نے کہا کہ صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا شہزاد حسن چوہدری کی کوششوں  کا نتیجہ ہے اور سب کو مل کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوکر صحافیوں کے حقوق کی بات کرنی چاہیے نہ کہ ہم الگ الگ اپنی بات کریں احتجاجی مظاہرے کا اہتمام تمام مرزا بلال اورخاور قریشی نے کیا تھا آخر میں خاور قریشی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تمام لوگوں کو یقین دلایا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب 24 گھنٹے آپ کےلیےحاضر ہے ضلع بھر میں کسی صحافی کو کسی ٹائم کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ہم اس کے ساتھ ہیں۔ صحافیوں کے تحفظ اور بقا کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائینگے۔ جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں