ملکوال سید معظم علی شاہ کی رپورٹ کے مطابق سرکل میں قتل کیس کے اشتہاریوں سمیت 13 ملزموں کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا ہے

ملکوال سید معظم علی شاہ کی رپورٹ کے مطابق سرکل میں قتل کیس کے اشتہاریوں سمیت 13 ملزموں کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا ہے ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کی تھانہ ملکوال میں پریس کانفرنس
ڈی پی او منڈی بہاءالدین ساجد حسین کھوکھر نے تھانہ ملکوال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چار افراد کے قتل کیس میں مطلوب پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع منڈی بہاءالدین کو ناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے تمام تھانوں میں کاروائی جاری ہے ملکوال سرکل میں آٹھ ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ، ملکوال شہر میں تاجروں کی سیکیورٹی کیلئے کئے انتظامات پر انجمن تاجران کے عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کو ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی متعلقہ تاجر تنظیموں کی مشاورت سے لاگو کیا جائے گا تقریب میں ڈی ایس پی راجہ فخر بشیر، ایس ایچ او تھانہ ملکوال طارق محمود وڑائچ، انجمن تاجران کے صدر بلال نیازی، جنرل سیکرٹری رانا محمد شمشاد اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں