121

حاجی اور باجی کا شہر پانی میں ڈوب گیا اور انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے

حاجی اور باجی کا شہر پانی میں ڈوب گیا اور انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے
بستی پیر گیلانی سیم نالہ نگینہ سینما سیم نالا اور گندگی عوام کے لئے درد سر بن گئے
منڈی بہاؤالدین ( رٹ نیوز )یہ جو مناظر آپ دیکھ رہے ہیں یہ دریائے جہلم یا چناب کے نہیں یہ شہر منڈی بہاؤالدین کے ہیں اور یہ شہر حاجی اور باجی کا ہے جہاں پر آئے روز ایک نئی مصیبت عوام کو گھیر لیتی ہے۔بارش کا پانی آ جانے سے یہ سمندر کا روپ دھار چکا ہے منڈی بہاؤالدین شہر اور گردونواح میں موسلا دھاربارش ,سیوریج سسٹم فلاپ ہو گیا سڑکوں اور گلیوں میں 3 فٹ پانی جمع ہونے سے لوگوں کومشکلات کا سامناہے اور ٹریفک میں بھی دشواری ہے جبکہ میونسپل کمیٹی کی عمارت میں پانی داخل ہو گیا۔ موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ،ہو گیا جگہ جگہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر سے نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو گیابارش کے ساتھ ہی مختلف فیڈرز ٹرپ کر جانے سے بجلی کی فراہمی معطل عوام پریشان پورے ضلع کی حالت موجودہ سیاسی قیادت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں