112

گجرات پولیس تھانہ شاہین کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4گرفتار، منشیات اور وٹک برآمد

گجرات پولیس تھانہ شاہین کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4گرفتار، منشیات اور وٹک برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی ہدائیت پر گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایس ایچ او تھانہ شاہین عدنان شہزاد اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشو ں کے خلاف بڑی کارروائی کرکے چار منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ جن کے قبضہ سے منشیات اور رقم وٹک برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان 1۔ شاہد شبیر کاظمی سکنہ محلہ نور پور سیداں سے 1560گرام چرس معہ 6500روپے وٹک،2۔عمر منصور ساکن محلہ بغداد کالونی سے 480گرام چرس معہ 2200روپے وٹک،3۔ علی حسن سکنہ بھویہ سے 460گرام چرس معہ 2200روپے وٹک،4۔غلام عباس سکنہ محلہ عید گاہ کنجاہ سے 180گرام ہیروئن معہ 2600روپے وٹک برآمدہوئی۔گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ وہ بدنام زمانہ منشیات فروش ظہیر بیگ ساکن محلہ مسلم پورہ کی منشیات فروخت کرتے ہیں اور اس سے اجرت حاصل کرتے ہیں۔ پولیس تھانہ شاہین نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں