180

منڈی بہاؤالدین دوران سرچ آپریش بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد:ڈی پی او ساجد کھوکھر

سی آئی اے پولیس کی علاقہ تھانہ ملکوال اور میانہ گوندل میں بڑی کاروائی

05کلاشنکوف07رائفلیں 02بندوقیں 02پسٹل ہزاروں روند برآمد:ڈی پی او ساجد کھوکھر
رواں سال کلاشنکوف 83رائفل106بندوقیں 90کاربین01ریوالور 06پسٹل457روند7844برآمد
منڈی بہاؤالدین(رٹ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر کی ہدایت پرقتل کی وارداتوں کے پیش نظرڈی ایس پی سی آئی اے محمد عامر شاہین گوندل کی قیادت میں ٹارگٹ کلر ز کے خلاف خصوصی آپریشن جاری آپریشن میں پچھلے چند دنوں میں 02ٹارگٹ کلرز پولیس مقابلہ میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے 07ٹارگٹ کلرز گرفتار کئے گئے باقی کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے،اسی سلسلہ میں گزشتہ روز دوران سرچ آپریشن بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدکیاگیا، کارائی علاقہ تھانہ ملکوال اورمیانہ گوندل میں کی گئی،ضلع میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے ضلع بھر میں ٹارگٹ کلرز، جرائم پیشہ افراد اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری ہے ضلع کو ناجائز اسلحہ سے پاک کرنا منڈی بہاؤالدین پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،گرفتار ملزمان میں شعیب، نعمان،علی رضا،شہزاد،صفدر،نعمان،احسن،نقیب،آکاش،نواب،گل زمان،یاسر،فیصل،شیروز،فیضان اور تصور شامل ہیں اسی طرح رواں سال میں کلاشنکوف83رائفل106بندوقیں 90کاربین01ریوالور 06پسٹل457روند7844برآمد کر کے 735مقدمات درج کئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں