314

امریکہ، برطانیہ پیچھے رہ گئے، گھر بیٹھے اپنے موبائل سے شناختی کارڈ بنوائیں پاکستان دنیا میں یہ ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک بن گیا

اسلام آباد(این این پی) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی آئی ٹی لیب میں تیار کی گئی دنیا کی پہلی جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی پاک آئیڈینٹٹی ایپ کا افتتاح کیا۔ اس ایپ کی بدولت پاکستان دنیا میں یہ ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک بن گیا ہے جس کی بدولت شہری بذریعہ سمارٹ موبائل گھر بیٹھے بنوا سکتے ہیں۔صارفین اپنے سمارٹ موبائل فون کےکیمرہ کی مدد سے نہ صرف فنگرپرنٹ لے سکتے ہیں بلکہ تصویر اور دیگر دستاویزات بھی سکین کر کے اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔نادرا نے جدت آمیز اور جدید ترین ٹیکنالاجی پر مبنی آن لائن شناختی کارڈ بنانے کے پروگرام میں موبائل اپلیکیشن تیار کر لی۔ نئی موبائل ایپ کی سب سے اہم خصوصیت اس میں موجود موبائل کیمرے کے ذریعے بائیومیٹرک یعنی انگلیوں کے نشان کے حصول کی سہولت ہے جس کی بدولت شہریوں کو آن لائن شناختی کارڈ بنوانے میں پیش آنے والی سب سے بڑی مشکل دور ہو جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نادرا طارق ملک کے موبائل ایپ کے جدید خیال کو سراہاتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نادرا طارق ملک نے انتہائی قلیل وقت میں ایپ کی تیاری مکمل کرنے اور پاکستان کو یہ ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا ملک بنا دیا۔اس موقع پر چیئرمین نادرا نے نادرا کے سافٹ وئیر انجنیئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام کاوشیں وزیراعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان وڑن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف کے ایک اہم پیش قدم ہے۔جوکہ سہولیات کی فراہمی ایک نئے دور کا آغاز کے ساتھ ساتھ معیشت کے کئی شعبوں میں بھی انقلاب برپاکرے گی۔مزید یہ کہ وزیراعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان وڑن میں نادرا اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اس طرح کی جدید ترین سہولیات متعارف کرانے کے لئے دن رات مصروف عمل ہے۔ طارق ملک نے کہا کہ نادرا کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی موبائل فون پر بائیومیٹرک کے حصول کی سہولت سے جہاں بیرون ملک مقیم پاکستانی اور شہریوں کے لئے آن لائن شناختی کارڈ بنوانا انتہائی آسان ہو جائے گا وہیں یہ ٹیکنالوجی معیشت کے لاتعداد دیگر شعبوں میں بھی انقلابی پیشرفت کا باعث بن سکتی ہے۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ ایسے تمام شعبے جن میں بائیومیٹرک تصدیق کی ضرورت پڑتی ہے مثلاً ای گورننس، ای کامرس، مالی شمولیت کے مختلف پروگرام مثلاً احساس پروگرام، کامیاب جوان پروگرام وغیرہ،وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے صارفین انہیں گھر بیٹھے اپنی شناختی معلومات فراہم کر سکتے ہیں اور بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے تمامتر ضروری کارروائی کو مکمل کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ نادرا اپنے شناختی کارڈ کے پروگرام میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے اور آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کے لئے موبائل فون کے ذریعے انگلیوں کے نشان کا حصول اور تصدیق کی سہولت اب تک دنیا بھر میں کسی بھی ملک نے ابھی تک اپنے آئی ڈی پروگرام میں استعمال نہیں کی۔ پاکستان واحد ملک ہئے جس نے اپنے شناختی کارڈ کے پروگرام میں جدت ا?میز اور اپنے طرز کی منفرد ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لا چکا ہے جس کی بدولت جہاں عام شہریوں کو بے پناہ آسانی ہو جائے گی وہیں معیشت کے متعدد شعبوں سے وابستہ کاروباری اداروں اور کمپنیوں کے لئے بھی ترقی اور افزائش کے شاندار مواقع پیدا ہو جائیں گے۔ لاتعداد چھوٹے اور درمیانے کاروباری ادارے، سٹارٹ اپس، اور فن ٹیک کمپنیوں کے لئے اس ٹیکنالوجی کی بدولت محفوظ کاروبار اور اس کی افزایش کے بے بہا راستے کھلیں گے۔ اس ٹیکنالاجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کاروباری اخراجات نمایاں حد تک کم کر سکیں گے۔ ڈیجیٹل شعبے میں اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہونہار پاکستانی نوجوان نہ صرف بے شمار نئی مصنوعات، خدمات اور سہولیات متعارف کرا سکیں گے بلکہ ایمیزون اور پے پال جیسے بڑے آن لائن عالمی اداروں کا اعتماد بھی بڑھے گا اور وہ بھی پاکستان میں اپنا کاروبار بڑھانے اور پاکستانی صارفین کو اپنی خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کی طرف مائل ہوں گے۔ یہ جدت آمیزموبائل ایپ نادرا https://id.nadra.gov.pk پورٹل سے منسلک کی جائے گی۔اپنے سمارٹ فون پر اینڈرائیڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین Play Store جبکہ آئی فون موبائل استعمال کرنے والے صارفین Store Appسے PAK IDENTITY ا یپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں