ملکوال سے افسوسناک خبر۔ فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق۔ ایک زخمی

منڈی بہاءالدین کے علاقہ دتو چوڑ کا رہائشی راجہ علی بلو ولد راجہ اشرف آج نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، جبکہ اسکا 1 ساتھی فائر لگنے سے ہسپتال منتقل ہے جبکہ 1 دوست بچ نکلا
مقتول پچھلے کئی دنوں سے چوری و ڈکیتی کے سلسلہ میں جیل میں قید تھا جس کی 2 دن پہلے ضمانت ہوئی تھی اور رہا کر دیا گیا تھا. آج تحصیل ملکوال کے گائوں واڑہ چامیاں کے قریب ساہی موٹر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کے کے راجہ بلو کو قتل کر دیا. جبکہ متقول کا 1 ساتھی فائر لگنے سے زخمی ہوگیا جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا کہ جبکہ تیسرا دوست نہر میں چھلانگ لگا کر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں