پھالیہ(صفدر اقبال ورک سی ای او پاک 22نیوز)حکومت خارجہ و داخلہ امور کے ساتھ ساتھ معیشت کے محاذ پر بھی بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ہر طرف لاقانونیت کا راج ہے۔قتل وغارت گری پورے ملک کا مسئلہ ہے لیکن ضلعنڈی بہاؤ الدین تو اس وقت قبائلی علاقہ جات سے بھی بد تر صورتحال کا شکار ہے۔تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ میں چار افراد کا قتل جہاں قابل مذمت ہے وہیں پر قتل کی متعدد وارداتوں کا سراغ نہ ملنا اور بعض اوقات ملزمان کا پتہ ہونے کے باوجود گرفتار نہ کیا جانا انتہائی تشویشناک ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعت اسلامی پاکستان کےرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے پھالیہ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔انپوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اشتہاریوں کی پشت پناہی سیاسی طاقتیں نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ قاتل دندناتے پھرتے ہیں اور کوئی ان پر ہاتھ نہیں ڈالتا ۔ان کہ یہ بھی کہنا تھا کہ اس ضلع کے ڈی پی او کا یہ کہنا کہ گزشتہ سال سے اگر اس دفعہ بیس پچیس لوگ زیادہ قتل ہو گئے تو کیا فرق پڑے گا ۔انہوں نے۔ کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بذات خود بد امنی کے شکار اس ضلع کا دورہ کریں اور امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دیں ورنہ جماعت اسلامی شدید احتجاج کرے گی۔ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے انہوں نے کہا امریکی فوجیوں کو اسلام آباد میں ٹھہرانا سمجھ سے بالا تر ہے اور ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ اس کے پیچھے کون سی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں انتخابات کبھی بھی آزادنہ نہیں ہوے جس کی زندگی مثال حالیہ کشمیر کے انتخابات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جمہوری سیاسی جماعت ہے کہ جس کے پاس تمام عوامی و ملکی مسائل کا حل موجود ہے۔