پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

لاہور(رٹ نیوز )پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر بسمہ معروف کو مبارک باد دی۔بسمہ معروف ایک روزہ کرکٹ میں 108 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں جہاں انہوں نے 2602 رنز سکور کیے جبکہ 44 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بسمہ نے اتنے ہی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے جہاں انہوں نے 2224 رنز سکور کیے اور 36 وکٹیں بھی لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں