120

وزیراعظم عمران خان نے چیئر مین واپڈا کو ڈیموں کا کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد(رٹ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے چیئر مین واپڈا کو ڈیموں کا کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی، ملاقات میں چیئرمین واپڈا نے وزیرِ اعظم کو پاکستان میں جاری بڑے ڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نےڈیموں کی تعمیر میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نئے ڈیمز کی تعمیر پانی کے ساتھ ساتھ ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سستی بجلی کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں